ممبئی: شاہ رخ خان بھلے ہی بالی ووڈ میں کنگ آف رومانس کے طور پر جانے جاتے ہوں لیکن اداکار کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے 32 سال قبل ہندی فلم انڈسٹری میں پہلی بار قدم رکھا کیا تب وہ ایکشن ہیرو بننا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم پٹھان، جس میں اداکار جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں، ان کے سب سے بڑے خواب کو پورا کرنے کی وجہ بنی ہے۔SRK on Pathaan
شاہ رخ خان کا 32 سالہ پرانا خواب پٹھان کے ساتھ پورا ہوا
یوٹیوب پر یش راج فلمز کے ذریعے پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ 'میں 32 سال قبل ایکشن ہیرو بننے کے لیے فلم انڈسٹری میں آیا تھا لیکن میں اس سے محروم رہا کیونکہ مجھے ایک رومانوی ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا۔ میں صرف ایکشن ہیرو بننا چاہتا تھا۔ میرا مطلب ہے کہ مجھے دل والے دلہنیا لے جائیں گے پسند ہے اور میں راہل اور راج اور ان تمام اچھے پیارے لڑکوں سے پیار کرتا ہوں لیکن میں نے ہمیشہ سوچا کہ میں ایک ایکشن ہیرو ہوں، اس لیے میرے لیے یہ ایک خواب کے پورے ہونے جیسا ہے'۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی فلم پٹھان سال 2018 میں آئی فلم زیرو کے بعد سپر اسٹار کی پہلی فلم ہوگی۔ یہ فلم، جس میں دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ اور اشوتوش رانا بھی شامل ہیں، 2023 میں ریلیز ہونے والی پہلی سب سے بڑی بالی ووڈ فلم ہے ۔
پٹھان شاہ رخ خان کے دل کے قریب ہے
شاہ رخ نے کہا کہ ان کی تمام فلموں کی طرح پٹھان بھی ان کے دل کے قریب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' ایک اچھی فلم سے لوگوں کو محظوظ کرتے ہوئے مجھے ایک طویل عرصہ ہو گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم وہ ہوگی جس سے لوگوں کی تفریح ہوگی۔ یہ ایک ایکشن فلم ہے، یہ میرے دل کے قریب ہے۔ تمام فلمیں ہیں۔ یہ اچھے لوگوں کی بہت سی خوبیوں سے بنائی گئی ہے۔ مجھے امید ہے کہ لوگ اس سے لطف اندوز ہوں۔ میرے خیال میں یہ فلم بے مثال ہوگی۔ یہ ایک ایسی فلم ہے جسے آپ بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ بڑی اسکرین پر دو سے تین بار دیکھنے کے بعد، آپ اسے او ٹی ٹی پر دیکھ سکتے ہیں'۔
پٹھان میں اپنے کرار کے بارے میں شاہ رخ خان کا خیال
اداکار نے پٹھان میں اپنے کردار کو ایک عام انسان کے طور پر بیان کیا، جو بہت سی مشکل چیزیں کرنا پسند کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ وہ شرارتی ہے، وہ سخت ہے لیکن وہ یہ دکھاتا نہیں ہے وہ بھروسہ مند انسان ہے۔ وہ ایماندار ہے اور وہ بھارت کو اپنی ماں سمجھتا ہے'۔
پٹھان میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے پر شاہ رخ خان کا تجربہ
اوم شانتی اوم، چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر سے لے کر اب فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں کہا کہ ' اس کردار کے لیے دیپیکا جیسی اداکارہ کی ضرورت تھی جو 'بیشرم رنگ' جیسے گانے پر بھی اداکاری کرسکے اور ایکشن بھی اور ایسا صرف دیپیکا پڈوکون ہی کے ساتھ حاصل کیا جاسکتا تھا۔ یہ ایک جذباتی چیز ہے لہذا فلم میں دو تین ایسے سیکوئینس ہیں جہاں آپ کو معلوم ہوگا کہ دیپیکا کے کردار کو متوازن کیوں رکھا گیا جس سے یہ معلوم نہ ہو کہ کیا وہ بری انسان ہیں یا اچھی انسان اور ان کے کردار کا ایک بہت بڑا کمزور پہلو بھی ہے'۔
جان ابراہم کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کا تجربہ
انہوں نے بتایا کہ وہ جان کو تب سے جانتے ہیں جب سے وہ ممبئی آئے ہیں اور وہ دوست ہیں۔ شاہ رخ نے جان کو ' شرمیلا، خاموش اور تہنائی پسند انسان بتایا اور یہ بھی کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پٹھان کے آنے کے بعد فلم میں جان کے کردار کو زیادہ پسند کیا جائے
۔پہلی بار جان کے ساتھ کام کرنے اور جان کے ذریعہ منفی کردار ادا کرنے پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ' میں ان سے کئی بار اس وقت ملا جب وہ کوئی فلم کر رہے تھے یا ہم ایک ساتھ فلم کرنا چاہتے تھے پھر ہمیں یہ فلم کرنے کا موقع ملا۔ میں بہت چاہتا تھا کہ جان یہ فلم کریں اور یہ ان کی رحم دلی ہے کہ وہ یہ کرنے کے لیے راضی ہوگئے جہاں وہ منفی کردار ادا کریں گے ۔ وہ ایک ٹاپ اسٹار ہیں۔ ان کی اپنی فرنچائز ہیں اور وہ خود زبردست ایکشن فلمیں کر رہے ہیں اور پھر ایسی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرنا جہاں ان کا کردار منفی ہوگا اس کے لیے بہت زیادہ ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ شاہ رخ خان نے یہ بھی بتایا کہ جہاں زیادہ تر اداکار فلموں میں منفی کردار ادا کرنے سے انکار کرتے ہیں وہیں جان مختلف ہیں۔'اس کے لیے خود پر بہت زیادہ اعتماد رکھنے کی ضرورت ہے خاص طور پر جب میں ہندی فلموں کے تناظر سے دیکھتا ہوں تو ہیرو منفی کردار ادا نہیں کرتے ۔ حالانکہ میں ایک برے آدمی کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا۔ میرے دل میں ان کرداروں کے لیے گہری عزت ہے'۔
شاہ رخ خان نے جان کے ساتھ پہلی بار کام کرنے کے تجربہ کے بارے میں بتایا کہ ' ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا اور مجھے محسوس ہوا کہ وہ بہت شریف ہیں۔ جب ہم ایکشن مناظر شوٹ کر رہے تھے۔ وہ مجھے قومی خزانہ بلاتے تھے۔ شوٹنگ کے وقت جان نے مجھ سے کہا کہ ' میں آپ کو تکیف نہیں دے سکتا'۔ میں نے کہا کہ تم کرسکتے ہو کوئی بات نہیں۔ وہ بہت شرمیلے ہیں اور مجھے انہیں منانے میں بہت وقت لگا کہ کوئی بات نہیں تم مجھے مُکا مار سکتے ہو اور مجھے تکلیف نہیں ہوگی۔ میرے خیال میں وہ ایکشن میں بہت ماہر ہیں۔ انہوں نے مجھے اسکرین پر اچھا دکھانے کےلیے بہت مدد کی۔ یہ ان کی رحم دلی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ جان جیسے ساتھی اداکار کے ساتھ کام کرتے ہو تب آپ کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ خود اسٹار ہوتے ہوئے بھی ان کے دل میں جو میرے لیے عزت ہے۔ میں امید کرتا ہوں جب پٹھان ریلیز ہو تب سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کرداروں میں سے ایک کردار جان کا ہے۔ میں واقعی میں خواہش کرتا ہوں کہ ان کے کردار کو پسند کیا جائے کیونکہ ایک اداکار اور ایک اسٹار کے طور انہوں نے جو کچھ کیا ہے اس کے لیے بہت زیادہ ہمت کی ضرورت ہوتی
یشراج فلمز کی اسپائی یونیورس
پٹھان فلمساز آدتیہ چوپڑا کی اسپائی یونیورس کا ایک حصہ ہے، جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم 'ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے کے ساتھ ریتک روشن کی فلم وار شامل ہے۔ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم دسمبر میں آنے والی ہے۔ سلمان پٹھان میں بھی خصوصی کردار ادا کریں گے جو 25 جنوری 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھیں:SRK Praises John Abraham: جان ابراہم سے کشیدگی کی خبروں کے درمیان شاہ رخ خان نے اداکار کو 'رحم دل ' بتایا