حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کو ممبئی ایئرپورٹ پر ایک مداح کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا، جس کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ مداح کو گھٹنے پر بیٹھ کر گلدستہ دیتے ہوئے دیکھ کر اداکارہ کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی ہے۔ شردھا نے یہ شاندار تحفہ دینے کے لیے مداح کا شکریہ ادا کیا۔Shraddha Kapoor meeting a fa
ممبئی ہوائی اڈے پر شردھا کی اپنے ایک مداح سے ملاقات ہوئی جو اداکارہ کے لیے سرخ گلاب سے سجے ایک گلدستہ لے کر آیا تھا۔ شردھا اپنے پرستار کے اس عمل سے بے حد متاثر نظر آئیں۔ انہوں نے نہ صرف مداح سے ہاتھ ملایا بلکہ ائیرپورٹ کے اندر داخل ہونے سے پہلے اس کے ساتھ تصویریں بھی کھینچوائیں۔
ایک پاپرازی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شردھا کی اپنے مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ اداکارہ کو ایک پیارے سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور شارٹس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ ہمیشہ کی طرح خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔