حیدرآباد: ویلنٹائن ڈے ختم ہوگیا لیکن محبت کی خوشبو ابھی بھی ہوا میں گھلی ہوئی ہے۔ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور، جنہیں اپنا ویلنٹائن ڈے دہلی میں اپنے چاہنے والوں سے دور اکیلے منانا پڑا، نے قومی دارالحکومت میں ایک تقریب کے دوران اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ اور بیٹی راہا کپور کے لیے ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔
منگل کو رنبیر دہلی میں اپنی آنے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کی تشہیر میں مصروف رہے۔ فلم کی پوری ٹیم تو جھوٹی میں مکار کی تشہیر کے لیے گلگوٹیس یوینورسٹی پہنچی تھی جہاں رنبیر نے پرفارم بھی کیا۔ کپور اس پروموشنل تقریب میں میوزک کمپوزر پریتم کے ساتھ نظر آئے۔
اداکار نے اپنی موجودگی سے وہاں موجود لوگوں کا دل جیت لیا اور اپنے ڈانس سے تقریب میں حاضرین کو مسحور کردیا۔ اب اس پروموشنل ایونٹ کی کئی ویڈیوز وائرل ہورہی ہے۔ جس میں رنبیر کو اپنے فلم کے گانے ' پیار ہوتا کئی بار ہے' پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے تقریب میں اپنی فلم برہمسترا کا گانا کیسیریا بھی گا کر سنایا۔