اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

PC Arrive India with Daughter پرینکا چوپڑا اور شوہر نک جونس پہلی بار بیٹی مالتی کے ساتھ بھارت پہنچے

پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس بھارت پہنچ گئے۔ جوڑے کو اپنی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ دیکھا گیا جب وہ جمعہ کے روز ممبئی پہنچے۔

پرینکا چوپڑا اور شوہر نک جونس پہلی بار بیٹی مالتی کے ساتھ بھارت پہنچے
پرینکا چوپڑا اور شوہر نک جونس پہلی بار بیٹی مالتی کے ساتھ بھارت پہنچے

By

Published : Mar 31, 2023, 3:26 PM IST

حیدرآباد: گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا جونس، جو حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کی وجہ سے سرخیوں میں نظر آرہی ہیں، جمعہ کے روز بھارت پہنچیں۔ اداکارہ کے ساتھ ان کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس اور ان کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس بھی تھے۔ تینوں کو ممبئی کے ایک پرائیوٹ ائیرپورٹ پر دیکھا گیا۔PC Arrive India with Daughter

جنوری 2022 میں سروگیسی کے ذریعے اپنی بچی کی پیدائش بعد یہ نک اور پرینکا کا ایک ساتھ ہندوستان کا پہلا دورہ ہے۔ جبکہ پرینکا گزشتہ سال کے آخر میں اپنے ہیئر کیئر برانڈ کی تشہیر کے لیے بھارت آئی تھیں۔ یہ پہلی بار ہے جب پرینکا اپنی بیٹی مالتی ساتھ بھارت آئی ہیں، ان کے ساتھ نک بھی نظر آئے۔ جوڑے کو آج دوپہر کے وقت ممبئی کے کلینا ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔

اس دوران اداکارہ کو گلابی رنگ کے لباس میں دیکھا گیا جبکہ نک نیلے رنگ کے ہُڈی اور جینز میں نظر آئے۔ وہیں ان کی چھوٹی شہزادی سرمئی رنگ کی فراک میں پیاری لگ رہی تھی۔

نک اور پرینکا نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (NMACC) کے لانچ میں شرکت کے لیے ممبئی میں ہیں جو کہ ہندوستان کا اپنی نوعیت کا پہلا، کثیر الشعبہ ثقافتی سینٹر ہے۔ ہندوستان کے ثقافتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے مقصد کے ساتھ جمعہ کو این ایم اے سی سی کا لانچ ہوگا جس میں موسیقی، تھیٹر، فنون لطیفہ میں بھارت کے بہترین لوگ پرفارم کریں گے۔

وہیں نک اور پرینکا کا بھارت دورہ بھی ایسے وقت پر ہے جب عآپ لیڈر راگھو چڈھا کے ساتھ دیسی گرل کی بہن پرینیتی چوپڑا کی افواہیں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔ اطلاع کے مطابق پرینکا جلد ہی سیاستداں راگھو چڈھا سے ملاقات کریں گی جو جلد ہی ان کی بہن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں:Karan Johar-Priyanka Chopra Feud جب کرن جوہر نے پرینکا چوپڑا کو 'بزدل' اور 'کمزور' کہا تھا

ABOUT THE AUTHOR

...view details