ممبئی: اداکارہ نصرت بھروچہ کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے، غور طلب ہو کہ اسرائیل حماس تنازعہ میں نصرت اسرائیل میں پھنسی ہوئی تھی۔ فی الوقت ’ڈریم گرل‘ اداکارہ اب اپنے ملک واپس پہنچ گئی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا کی ٹیم کے ایک رکن نے بیان میں کہاکہ 'نصرت اسرائیل میں پھنس گئی ہیں۔ وہ وہاں حائیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے گئی تھیں۔ اس نے مزید کہاکہ 'جب میں نے ان سے آخری بار ہفتہ کی دوپہر 12.30 بجے رابطہ کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک تہہ خانے میں محفوظ ہیں۔' اس وقت اداکارہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ انکشاف نہیں کیا گیا۔
واضح ہو کہ اداکارہ جیسے ہی ممبئی ایئر پورٹ پہنچی تو بھیڑ نے انہیں گھیر لیا۔ اس دوران 'اکیلی' اداکارہ کافی پریشان نظر آئیں۔ نصرت کو گلابی رنگ کے لباس کے ساتھ کھلے بالوں میں دیکھا گیا۔ تاہم اداکارہ کی وطن واپسی کے باوجود چہرے پر پریشانی اور خوف صاف دکھائی دے رہا تھا۔ غور طلب ہے کہ اداکارہ نصرت حائیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے آئی تھیں اور وہیں فلسطین سے شروع ہونے والے تنازع میں پھنس گئیں۔ اداکارہ کی ٹیم کے مطابق 7 اکتوبر کو ہی ان کا ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ نصرت اپنی فلم 'اکیلی' کے لیے فلم فیسٹیول میں پہنچی تھیں۔