حیدرآباد: اتوار کی رات ملائکہ اروڑا کو ممبئی میں بوائے فرینڈ ارجن کپور کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا۔ ارجن کپور کی سالگرہ تقریب میں شرکت کےلیے ملائکہ نے ایک سفید میکسی ڈریس کا انتخاب کیا، جس میں وہ شاندار لگ رہی تھیں۔ یہ جوڑی عام طور پر ایک دوسرے کی سالگرہ بیرونی ممالک میں منانا پسند کرتی ہے لیکن اس بار ارجن کی 38 ویں سالگرہ ممبئی میں ہی منانے کا فیصلہ کیا۔Arjun Kapoor Birthday
ارجن کے گھر پہنچنے والی ملائکہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ارجن نے اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ آدھی رات میں اپنی سالگرہ منائی۔ ارجن کپور کی چھوٹی بہن انشولا کپور بھی اپنے بھائی کی سالگرہ منانے ان کی رہائش گاہ پہنچی۔ ایسا لگتا ہے کہ ارجن نے اس بار اپنے گھر پر ایک پرسکون انداز میں اپنی سالگرہ منانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے ارجن اور ملائکہ کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی ہیں۔