ممبئی (مہاراشٹر): اداکار عالیہ بھٹ نے منگل کو اعلان کیا کہ پروڈیوسر کے طور پر ان کی پہلی فلم ڈارلنگز کا پریمیئر اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ہوگا۔ 29 سالہ اداکار سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر اپنے بینر ایٹرنل سنشائن پروڈکشن کے ذریعے اس فلم کو پروڈیوس کرنے کے ساتھ اداکاری بھی کررہی ہیں۔ Alia Bhatts New Project Darlings
Alia Bhatt's New Project: عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا، نیٹ فلکس پر فلم ہوگی ریلیز - ڈارلنگ نیٹفلکس ریلیز
عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم ڈارلنگز کے بارے میں ایک بڑی اپڈیٹ شیئر کی ہے۔ عالیہ اس فلم کے ذریعہ پروڈکشن کے میدان میں پہلا قدم رکھنے جارہی ہیں۔ Alia Bhatt's New Project
بھٹ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر فلم کے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے کی خبر شیئر کی۔ اداکارہ نے ایک پروموشنل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہے ڈارلنگ، میں آپ سب کو کچھ بڑی چیز بتانا چاہتی ہوں لیکن یہاں نیٹ ورک اچھا نہیں ہے، ہیلو ۔۔۔ہیلو؟'۔ اس فلم میں شیفالی شاہ، وجے ورما اور روشن میتھو بھی نظر آنے والے ہیں۔ Alia Bhatt Production Debut
ڈارلنگز، ایک ڈارک کامیڈی فلم ہے، جس کی ہدایتکاری مصنف جسمیت کے رین نے کی ہے، یہ بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم ہے۔ بھٹ اور نیٹ فلکس نے ابھی تک فلم کی ریلیز کی سرکاری تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ڈارلنگز میں وشال بھردواج کی موسیقی اور تجربہ کار مصنف گلزار کے بول شامل ہیں۔