اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Vivian Dsena Follows Islam: ٹی وی اداکار ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کیا، کہا نماز پڑھنے سے سکون ملتا ہے - ویوین ڈیسینا پانچ وقت کے نمازی

مشہور ٹیلی ویژن اداکار ویوین ڈیسینا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 'انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور وہ پانچ وقت کے نمازی ہیں'۔ اس کے علاوہ اداکار نے دوسری شادی اور اپنی چار ماہ کی بیٹی کے بارے میں بھی بات کی۔

ٹی وی اداکار ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کیا
ٹی وی اداکار ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کیا

By

Published : Mar 29, 2023, 12:32 PM IST

Updated : Mar 29, 2023, 5:47 PM IST

ٹیلی ویژن شو مدھوبالا کے اداکار ویوین ڈیسینا نے اپنی دوسری شادی پر خاموشی توڑ دی ہے اور یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ چار ماں کی بیٹی کے والد بھی ہیں، جس کا نام انہوں نے لیان ویوین ڈیسینا رکھا ہے۔ ویوین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے تقریبا ایک سال قبل نوران علی سے شادی کی، جو مصر سے تعلق رکھنے والی سابق صحافی ہیں۔ Vivian Dsena Follows Islam

اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے سال 2019 میں رمضان کے دوران اسلام قبول کیا۔ ویوین نے یہ بھی بتایا کہ انہیں دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون اور اطمینان ملتا ہے۔ ویوین نے اس سے قبل اداکارہ وہبز دورابجی سے شادی کی تھی۔ وہ سال 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن 2016 میں انہوں نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی۔ ان کی طلاق 2021 میں طے پائی۔

ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ویوین نے کہا کہ 'ہاں میں شادی شدہ ہوں اور میری ایک چار ماہ کی بیٹی ہے۔ اس میں بڑی بات کیا ہے اور یہ کسی کے لیے باعث فکر کیسے ہے؟ ہم اپنی شادی اور بیٹی کی آمد کی خبر کا اعلان کر دیتے، لیکن جب میں نے سوچا کہ وقت صحیح ہے۔ میں نے تقریباً ایک سال قبل مصر میں ایک نجی تقریب میں نوران کے ساتھ شادی کی تھی۔ باپ بننا ایک خواب کا پورا ہونا اور سب سے شاندار احساس ہے۔ جب بھی میں اپنی بچی کو اپنی بانہوں میں پکڑتا ہوں تو میں شاندار محسوس کرتا ہوں۔ میں اس سے زیادہ کیا مانگ سکتا تھا؟ ہم نے اپنی بیٹی کا نام لیان ویوین ڈیسینا رکھا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' میں نے ہمیشہ اس بات کو برقرار رکھا ہے کہ میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ الگ رکھوں۔ میں اپنی فیملی کو لائم لائٹ میں نہیں رکھنا چاہتا اور یہ وہ چیز ہے جو نوران بھی نہیں چاہتی۔ میں اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے انتہائی سنجیدہ ہوں۔ میری زندگی میں کچھ کچھ زیادہ نہیں بدلا۔ میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں۔ میں نے 2019 میں رمضان کے مقدس مہینے کے دوران اسلام کی پیروی شروع کی۔ مجھے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون اور اطمینان ملتا ہے۔ لہذا یہاں میں نے ان تمام قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے'۔

ویوین نے اپنی اداکاری کا آغاز سال 2008 میں قسم سے سے کیا۔ انہوں نے کئی سیریلز میں اداکاری کی ہے جن میں اگنی پریکشا جیون کی – گنگا، پیار کی یہ ایک کہانی، مدھوبالا – ایک عشق ایک جنون، شکتی – استتو کے احساس کی شامل ہیں۔ وہ آخری بار ٹی وی شو صرف تم میں نظر آئے تھے جو گزشتہ سال ستمبر میں ختم ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:French model Embraces Islam مشہور فرانسیسی ماڈل کا قبول اسلام، دل اور روح نے اسلام کا انتخاب کیا

Last Updated : Mar 29, 2023, 5:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details