اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Vivian Dsena: اسلام قبول کرنے کے بعد اداکار ویوین ڈیسینا نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، کہا 'اللہ آپ سب کو خوش رکھے' - ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کیا

ٹی وی اداکار ویوین ڈیسینا نے قبول اسلام کے بعد حمایت و محبت کیلئے اپنے مداحوں اور فالوورز کا شکریہ ادا کیا۔ اداکار نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

اسلام قبول کرنے کے بعد اداکار ویوین ڈیسینا نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا
اسلام قبول کرنے کے بعد اداکار ویوین ڈیسینا نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

By

Published : Mar 30, 2023, 1:01 PM IST

مقبول ٹی وی اداکار ویوین ڈیسینا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور وہ تب سے اسلام کی راہ پر چل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مصر میں ایک سال قبل نوران علی کے ساتھ شادی کرلی ہے اور ان کے گھر چار ماہ قبل ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس انٹرویو کے سامنے آنے کے بعد ویوین نے اپنے مداحوں اور فالوورز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ای ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں ویوین نے اپنی خفیہ شادی کا انکشاف کرتے ہوئے والد بننے کی خوشخبری دی اور یہ بھی بتایا کہ وہ سال 2019 سے اسلام کی راہ پر ہیں اور انہیں پانچ وقت کی نماز پڑھ کر بے حد سکون و اطمینان ملتا ہے۔ اب اداکار نے اپنے مداحوں اور فالوورز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ویوین ڈیسینا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک نئی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کے لیے ایک دلی نوٹ لکھا۔

ویوین نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ 'میں آپ لوگوں کی بے پناہ محبت اور حمایت سے مغلوب ہوں.. اتنے پیارے اور وفادار پرستاروں کو پا کر میں بہت خوش ہوں، آپ بہت سارے اتار چڑھاؤ میں ہمیشہ میرے ساتھ رہے ہیں اور آپ لوگ مجھے یہ احساس دلانے میں کبھی ناکام نہیں ہوئے کہ میں پیارا اور تعریف کے لائق ہوں۔۔۔ ہمیشہ محبت کرنے اور میں جو ہوں اس کی حمایت کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ سب کو رحم و کرم میں رکھے۔ رمضان مبارک '۔

واضح رہے کہ اداکار نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ 'ہاں، میں شادی شدہ ہوں اور میری ایک چار ماہ کی بیٹی ہے، اس میں کیا بڑی بات ہے، اور یہ کیسے کسی کے لیے فکر کی بات ہے؟ ہم اپنی شادی اور بیٹی کی آمد کی خبر سناتے، لیکن جب میں نے سوچا وقت ٹھیک نہیں ہے۔ میں نے تقریباً ایک سال قبل مصر میں ایک نجی تقریب میں نوران کے ساتھ شادی کی۔ والد بننے کا خواب میرا مکمل ہوگیا ہے اور یہ سب سے شاندار احساس ہے۔ ہم نے اپنی بیٹی کا نام لیان ویوین ڈیسینا رکھا ہے'۔ اداکار نے پہلی شادی اداکار وہبیز دورابجی سے کی تھی لیکن چند برسوں پہلے دونوں الگ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:Vivian Dsena Follows Islam: ٹی وی اداکار ویوین ڈیسینا نے اسلام قبول کیا، کہا نماز پڑھنے سے سکون ملتا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details