فلمساز وویک اگنی رواں سال اپنی متنازعہ فلم 'دی کشمیر فائلز' کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہے تھے۔ اب فلمساز نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا ہے۔ اس فلم کا نام 'دی ویکسین وار' ہے۔ آج سے دو دن پہلے وویک نے سوشل میڈیا پر اس فلم سے متعلق ایک اشارہ بھی دیا تھا۔ لیکن وویک نے اپنی 49 ویں سالگرہ پر فلم کے نام سے پردہ ہٹا دیا ہے۔ Vivek Agnihotri New Film
وویک اگنی ہوتری نے اپنی 49 ویں سالگرہ پر اپنی نئی فلم دی ویکسین وار کا اعلان کیا اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ' پیش ہے دی ویکسین وار۔ ایک ایسی جنگ کی ناقابل یقین سچی کہانی جس کے بارے میں آپ نہیں جانتے تھے کہ ہندوستان لڑی گئی اور سائنس، ہمت اور بھارت کی عظیم اقدار کے ساتھ یہ لڑائی جیتے گی۔ یہ یوم آزادی، 2023 (15 اگست) کے موقع پر 11 زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ ہمیں دعائیں دے۔ فلم ہندی، تیلگو، تمل، ملیالم، کنڑ کے علاوہ مراٹھی، بنگالی، پنجابی، بھوجپوری، انگریزی اور گجراتی میں ریلیز کی جائے گی۔