اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Virender Sehwag gets trolled: وریندر سہواگ کو آدی پروش کی تنقید کرنے پر ٹرول کیا گیا - آدی پروش تنازع

سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش پر تنقید کی۔ تاہم آدی پروش پر ان کے تبصرے نے پربھاس کے مداحوں کو ناراض کردیا ہے جنہوں نے بعد میں کرکٹر کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔

وریندر سہواگ کو آدی پروش کی تنقید کرنے پر ٹرول کیا گیا
وریندر سہواگ کو آدی پروش کی تنقید کرنے پر ٹرول کیا گیا

By

Published : Jun 26, 2023, 1:52 PM IST

حیدرآباد: فلمساز اوم راوت کی فلم آدی پروش کو ریلیز ہونے کے بعد سے ہی اس کے وی ایف ایکس، ڈائیلاگز اور کاسٹیوم کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔ اگرچہ بعد میں فلم کے ڈائیلاگ تبدیل کردیے گئے ہیں لیکن اب اس تبدیلی سے باکس آفس کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ یہ فلم ریلیز ہونے کے بعد سے مذاق و تنقید کا مرکز بنا ہوا ہے اور اب سابق کرکٹر وریندر سہواگ نے بھی فلم اور اس کے مرکزی اداکار پربھاس پر تنقید کی۔Virender Sehwag gets trolled

پربھاس کی فلم پر تنقید کرتے ہوئے سہواگ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ آدی پروش دیکھ کر پتہ چلا کٹپا نے باہوبلی کو کیوں مارا تھا'۔کرکٹر کی ٹویٹ نے 2015 کی ایکشن فلم باہوبلی: دی بیگننگ کویاد کیا، جس میں پربھاس نے باہوبلی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تاہم فلم کے بارے میں سہواگ کا تبصرہ پربھاس کے مداحوں کو اچھا نہیں لگا، جو فلم کی ریلیز کے بعد سے ہی ان کا دفاع کر رہے ہیں۔ حال ہی میں حیدرآباد میں فلم کی تنقید کرنے والے شخص کو سرعام مارا پیٹا گیا۔ اب سہواگ کے ٹویٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پربھاس ایک اداکار تھا۔ آدی پروش میں جو بھی دکھایا گیا وہ ڈائریکٹر کی ذمہ داری تھی.... اداکاروں پر الزام لگانے کی کوشش نہ کریں'۔

سوشل میڈیا پر سہواگ پر حملہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'میری نظروں میں آپ کے لیے عزت ختم ہوگی' ۔ ایک اور نے لکھا کہ 'دو پیسہ کا کرکٹر باہوبلی کی بات کرنے چلا'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'اسی لیے ایم ایس دھونی نے آپ کو ہندوستانی ٹیم سے نکال دیا ہے'۔ اس دوران کئی صارفین نے بھی سہواگ سے اتفاق کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ 'ہاہاہا! بات تو صحیح ہے ویرو پاجی۔۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'سر صحیح کہا مذاق بنا کے رکھ دیا بس'۔

آدی پروش رامائن پر مبنی ہے۔ فلم میں پربھاس نے راگھو کا کردار ادا کیا، جو اپنی بیوی جانکی (کریتی سینن) کو جیتنے کے لیے لنکیش (سیف علی خان) سے جنگ لڑتا ہے۔ فلم کو اپنےڈائیلاگز اور وی ایف ایکس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم آدی پروش نے ہندوستان میں باکس آفس پر دس دنوں میں 274 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details