اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Viral Pics from SRK's Dunki Set: شاہ رخ خان نے بوڈا پیسٹ میں ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کی، تصویر وائرل - بوڈاپیسٹ میں ڈنکی کی شوٹنگ مکمل

فلم ڈنکی کے سیٹ سے وائرل ہونے والی تصویر میں شاہ رخ خان، ہدایت کار راجکمار ہیرانی کے ساتھ بات چیت میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ وہیں ایک اور تصویر جو آن لائن منظر عام پر آئی ہے، اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ ٹیم نے بوڈاپیسٹ میں فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔Viral Pics from SRK's Dunki Set

شاہ رخ خان نے بوڈا پیسٹ میں ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کی
شاہ رخ خان نے بوڈا پیسٹ میں ڈنکی کی شوٹنگ مکمل کی

By

Published : Aug 4, 2022, 10:03 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): راجکمار ہیرانی کی آئندہ فلم ڈنکی کے سیٹ سے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لیک ہوتے ہی وائرل ہو گئی ہے۔ ڈنکی کے سیٹ سے وائرل ہونے والی تصویر میں شاہ رخ کو ہیرانی اور عملے کے دیگر ارکان کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ یہ تصویر بوڈاپیسٹ کی ہے۔Viral Pics from SRK's Dunki Set

56 سالہ سپر اسٹار کے فین کلب نے فلم سیٹ کی یہ تصاویر شیئر کی ہیں۔ جس میں وہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت میں مصروف نظر آرہے ہیں، حالانکہ ان کے ارد گرد فلم کا باقی عملہ بھی نظر آرہا ہے۔ ڈنکی کے سیٹ کی ایک اور تصویر جو سوشل میڈیا پر آئی ہے، اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ بوڈا پیسٹ میں فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔

22 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی ایک ' رومانوی کامیڈی' فلم ہے۔ فلم کی کہانی کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ ایک پنجابی لڑکے کے بارے میں ہے جو کینیڈا ہجرت کرجاتا ہے۔ یہ فلم ہیرانی اور شاہ رخ کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں ہیرانی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 'سپراسٹار نے فلم میں جو توانائی، کرشمہ اور جادو لے کر آیا ہے وہ بے مثال ہے اور وہ اس جادو کو بڑے پردے پر دکھانے کے منتظر ہیں'۔

فلم کی کہانی راجکمار ہیرانی، ابھیجات جوشی اور کنیکا ڈھلون نے لکھی ہے۔ یہ فلم جیو اسٹوڈیوز، ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور راجکمار ہیرانی فلمز کی پیشکش ہے۔ اس فلم میں تاپسی پنو بھی مرکزی کردار میں ہیں جنہوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ پہلی بار ہیرانی اور شاہ رخ کے ساتھ کام کر کے "پرجوش" محسوس کر رہی ہیں۔

ڈنکی کے علاوہ شاہ رخ خان فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کے ساتھ بھی نظر آئیں گے ۔ وہیں وہ تمل ہدایتکار ایٹلی کے ساتھ فلم جوان میں بھی کام کرنے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details