حیدرآباد: ریتک روشن اور سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا کا ٹریلر جمعرات کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل فلم 'وکرم ویدھا' کا ٹیزر 24 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا۔ ٹریلر میں دونوں اسٹارز کا زبردست ایکشن اوتار نظر آرہا ہے۔ فلم کی ہدایتکاری پشکر اور گائتری نے کی ہیں۔ یہ تمل فلم وکرم ویدھا کا ہندی ریمیک ہے۔ اس سے قبل ریتک نے فلم کے سیٹ سے شاندار اور جاندار تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ فلم میں رادھیکا آپٹے بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔Vikram Vedha Trailer
ڈھائی منٹ کے ٹریلر میں ریتک روشن کا خطرناک لیکن بنداس انداز دیکھنے کو مل رہا ہے تو وہیں سیف علی خان سنجیدہ کردار میں نظر آرہے ہیں۔ رادھیکا آپٹے ایک وکیل کے کردار میں نظر آئیں گی جو اپنے شوہر سیف کے خلاف ان کے دشمن( ریتک روشن) کی جانب سے مقدمہ لڑیں گی۔
ٹریلر میں ریتک اور سیف علی خان کے درمیان زبردست ایکشن دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس سے قبل ریتک اور سیف کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں ہدایت کار پشکر اور گائتری نے کہا کہ 'سُپر اسٹارز ریتک اور سیف کے ساتھ شوٹنگ کرنا ایک شاندار تجربہ رہا، ہم نے اسکرپٹ پر بہت محنت کی ہے اور ہم نے جیسا تصور کیا تھا اس کو حاصل کرنے میں ہم کامیاب ہوئے ہیں'۔انہوں نے مزید کہا کہ ' اب ہم شائقین کو اپنی فلم دکھانے کا مزید انتظار نہیں کرسکتے ہیں'۔