اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Vijay Deverakonda Pledges for Organ Donation: میں کسی اور کا حصہ بننا پسند کروں گا، وجے دیورکونڈا کی جسمانی اعضا عطمیہ کرنے کی خواہش - اعضاء کو عطیہ کرنے پر وجے دیورکونڈا

یوم اطفال کے موقع پر وجے دیورکونڈا نے حیدرآباد میں اعضا کے عطیہ کی بیداری کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ اب اس ایونٹ کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جس میں اداکار زندگی کے بعد اپنے تمام اعضاء کو عطیہ کرنے کی خواہش کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ Vijay Deverakonda pledges for organ donation

: وجے دیورکونڈا نے جسمانی اعضاء کو عطمیہ کرنے کی بات کہی، 'میں کسی اور کا حصہ بننا پسند کروں گا'
: وجے دیورکونڈا نے جسمانی اعضاء کو عطمیہ کرنے کی بات کہی، 'میں کسی اور کا حصہ بننا پسند کروں گا'

By

Published : Nov 18, 2022, 12:13 PM IST

حیدرآباد: اداکار وجے دیوراکونڈا نے حال ہی میں اعضاء کو عطیہ کرنے سے متعلق بیداری پیدا کرنے والے ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں لائیگر اداکار نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے بعد "کسی کا حصہ بننا پسند کریں گے"۔ اداکار کو ان کے نیک نیتی کے لیے سراہا جا رہا ہے، اداکار کا بیان بہت سے لوگوں کو متاثر کرسکتا ہے خاص طور پر جب جنوبی ایشیائی ممالک میں اعضاء کا عطیہ نسبتاً کم ہے۔ Vijay Deverakonda pledges for organ donation

یوم اطفال کے موقع پر وجے دیورکونڈا نے حیدرآباد میں اعضاء کے عطیہ کی بیداری کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ اب اس ایونٹ کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جس میں اداکار زندگی کے بعد اپنے تمام اعضاء کو عطیہ کرنے کی خواہش کے بارے میں بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ اداکار وجے دیوراکونڈا ان مشہور شخصیات میں شامل ہو گئے جو ضرورت مندوں کو اپنے جسمانی اعضاء عطیہ کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کی والدہ مادھوی دیورکونڈا نے اس نیک عمل کے لیے خود کا رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔ اب ان کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے اور بہت سے لوگوں کے دل جیت رہی ہے۔

دیوراکونڈا نے کہا کہ 'ڈاکٹر مجھے بتاتے ہیں کہ صرف عطیہ دہندگان کی وجہ سے بہت ساری سرجری ہو رہی ہیں۔ یہ لاجواب ہے کہ بہت سارے لوگ جذباتی طور پر لوگوں کے لیے اپنے جسمانی اعضاء عطیہ کر رہے ہیں۔ یہ ایک خوبصورت بات ہے۔ ساتھ ہی ڈاکٹروں نے یہ بھی بتایا کہ کیسے جنوبی ایشیائی ممالک میں اعضاء کا عطیہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں نسبتاً کم ہیں'۔ 33 سالہ اداکار نے کہا کہ 'مجھے لگتا ہے کہ میں اپنے تمام اعضاء عطیہ کر دوں گا۔ میں اپنی زندگی کے بعد کسی دوسرے کا حصہ بننا پسند کروں گا اور ان کی زندگی میں ان کی مدد کروں۔ مجھے اپنے اعضاء کو ضائع کرنے کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا'۔

اداکار کو انٹرنیٹ پر ان کے عمدہ خیالات کے لیے سراہا جا رہا ہے۔ ان کے اس فیصلے کا سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ایک مداح نے لکھا کہ 'وجے آپ کے لیے زیادہ عزت اور پیار'۔ واضح رہے کہ وجے کو آخری بار فلم لائیگر میں دیکھا گیا تھا جسے باکس آفس پر کوئی خاص ردعمل نہیں ملا تھا۔ ان کی اگلی فلم ایک تیلگو رومانٹک فلم خوشی ہوگی جس میں وہ سمانتھا روتھ پربھو کے ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Rashmika Mandanna And Vijay Devarakonda رشمیکا اور وجے دیورکونڈا مالدیپ سے واپس لوٹے، دیکھیں ویڈیو

ABOUT THE AUTHOR

...view details