وجے دیوراکونڈا نے جمعہ کو اپنی اگلی فلم 'وی ڈی 12' کا اعلان ایک پوسٹر کے ساتھ کیا، جس میں اداکار کی پہلی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گوتم تیننوری کی یہ فلم وجے کی اگلی تیلگو فلم ہونے والی ہے۔ پوسٹر میں اداکار ایک پولیس اہلکار کے طور پر نظر آرہے ہیں اور ساتھ میں وجے نے یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے پہلی بار فلم کی اسکرپٹ سنی تب ان کا دل کچھ وقت کے لیے دھڑکنا بھول گیا تھا'۔ وجے دیورکونڈا کو آخری بار سال 2022 میں فلم لائیگر میں اننیا پانڈے کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔VD12 First Look
وجے کی آئندہ فلم 'وی ڈی 12' کا پوسٹر سامنے آگیا ہے، جس میں ایک پولیس اہلکار نظر آرہا ہے لیکن اس کا چہرہ ایک کپڑے سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے وجے دیورکونڈا نے ٹویٹ کیا کہ 'اسکرپٹ، ٹیم، میری اگلی فلم ۔ یہ سن کر میرا دل کچھ وقت کے لیے دھڑکنا بھول گیا'۔ فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کوئی جاسوسی تھرلر فلم ہوسکتی ہے۔ کیونکہ پوسٹر پر لکھا ہوا ہے ' میں نہیں جانتا کہ میرا تعلق کہاں سے ہے، تمہیں بتاؤں کہ میں نے کس کو دھوکہ دیا ہے۔ ایک گمنام جاسوس'۔