ممبئی: کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز اور اسٹریمنگ سروس پرائم ویڈیو نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ان کی آئندہ فلم، جس میں وکی کوشل اداکاری کر رہے ہیں، 28 جولائی 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ آنند تیواری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ اس فلم میں ترپتی ڈمری اور ایمی ورک بھی اہم کردار میں ہوں گے۔Vicky Kaushal Film gets Release Date
ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 'آئندہ فلم، جس میں وکی اور ترپتی پہلی بار ایک جوڑی کے طور پر نظر آئیں گے، بھارت سمیت 240 سے زائد ممالک اور خطوں میں پرائم ویڈیوز کے ممبرز کے لیے دستیاب ہوگی'۔ اس پروجیکٹ کو ہیرو یش جوہر، کرن جوہر، اپوروا مہتا، امرت پال سنگھ بندرا اور تیواری نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ پرائم ویڈیو اور دھرما پروڈکشنز کی دوسری مشترکہ پروڈکشن ہے۔ ان کا پہلا مشترکہ پروجیکٹ یودھا ہے، جس میں سدھارتھ ملہوترا اہم کردار میں ہیں۔ یہ فلم 7 جولائی 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔
جوہر نے تیواری کی ہدایتکاری کو خاص کہا ہے۔ تیواری اور بندرا اس فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں۔ پروڈیوسر کی اس جوڑی نے بتایا کہ وہ فلم کے لیے بھارت کے سب سے بڑے پروڈکشن پرائم ویڈیو اور دھرما کے ساتھ تعاون کرنے پر پرجوش ہیں۔