ممبئی: بالی ووڈ اسٹار وکی کوشل اپنی اگلی فلم میں چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، ہدایتکار لکشمن اٹیکر نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ ممی کے ہدایتکار، جنہوں نے کوشل کے ساتھ ابھی ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم میں کام کیا ہے، نے کہا کہ اداکار اس تاریخی کردار کے لیے بہترین انتخاب تھے۔ چھترپتی سنبھاجی مہاراج، مراٹھا سلطنت کے بانی، چھترپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے وکی کو یہ کردار ادا کرنے کے لیے کیوں منتخب کیا، اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ان کی شخصیت، جیسا کہ ان کا قد اور جسم چھترپتی سنبھاجی مہاراج سے مماثلت رکھتا ہے۔ وہ ایک شاندار اداکار بھی ہیں۔ ہم نے کوئی لک ٹیسٹ نہیں کیا، مجھے یقین تھا کہ وہی ہیں جو سمبھاجی کا کردار ادا کر سکتے ہیں'۔ اب اس کردار کے لیے وکی کو سخت محنت کرنی پڑے گی۔
قومی ایوارڈ یافتہ اداکار اس کردار کے لیے سخت تربیت وٹریننگ کے عمل سے گزریں گے۔ چار ماہ تک وکی تلوار بازی، گھڑ سواری اور کچھ دوسری چیزوں کی تربیت حاصل کریں گے۔ جیسے ہی وکی اس کردار کی ضرورت کے مطابق خود کو تیار کرلیتے ہیں ویسے ہی پیڑیڈ ڈرامے کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔ سنیماٹوگرافر ہدایت کار نے کہا کہ وہ چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی کہانی کو بڑے پردے پر دکھانے کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اٹیکر نےمزید کہا کہ 'ہم نے چھترپتی شیواجی مہاراج پر بہت سی فلمیں دیکھی ہیں لیکن کوئی نہیں جانتا کہ چھترپتی سنبھاجی مہاراج کتنے بڑے جنگجو تھے، یا مراٹھا سلطنت اور مہاراشٹر کے لیے ان کا تعاون کیا رہا تھا'۔