حیدرآباد: رواں سال بالی ووڈ اسٹارز پر ہیلووین تہوار منانے کا خمار چھایا ہوا ہے۔ بہت سے مشہور شخصیات نے ہیلووین پارٹیوں کا اہتمام کرتے ہوئے اپنے خوفناک انداز سے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ وہیں کترینہ کیف نے بھی اس موقع پر اترنگی ہیلووین لُک اختیار کیا جو امریکہ کے مشہور ڈی سی کامکس کے کردار ہارلے کوئن سے متاثر ہے۔ کترینہ نے اس اوتار میں اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اب کترینہ کے اس پوسٹ پر وکی کوشل نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف نے اس ڈراؤنی شکل میں اپنی آئندہ فلم فون بھوت کی تشہیر بھی کی ہے۔Vicky Kaushal on Katrina Halloween Look
یہ تصاویر کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ کترینہ کے شوہر وکی کوشل نے اس تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔ وکی کوشل نے تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے مشہور ڈائیلاگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' ختم، ٹاٹا بائی بائی'۔