اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Zara Hatke Zara Bachke trailer: ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے ٹریلر میں سارہ اور وکی کی نوک جھوک دیکھنے کو ملے گی - وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم

آئندہ فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کا ٹریلر پیر کے روز ریلیز کردیا گیا ہے۔ وکی کوشل اور سارہ علی خان کی اداکاری والی اس فلم کی ہدایتکاری لکشمن اٹیکر نے کی ہے۔

http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/15-May-2023/18507543_332_18507543_1684136972483.png
http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/15-May-2023/18507543_332_18507543_1684136972483.png

By

Published : May 15, 2023, 2:24 PM IST

حیدرآباد:وکی کوشل اور سارہ علی خان کی آئندہ فلم ذرا ہٹکے ذرا بچکے کے میکرز نے پیر کو فلم کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ ٹریلر لانچ کی تقریب ممبئی کے جوہو میں واقع پی وی آر سنیما میں منعقد ہوئی۔ یہ فلم 2 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جسے میڈاک فلمز اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔Zara Hatke Zara Bachke trailer

میڈاک فلمز نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر ذرا ہٹکے ذرا بچکے کا ٹریلر بھی شیئر کیا ہے۔ 16 مئی کو کوشل کی سالگرہ سے پہلے پیر کو ٹریلر کی نقاب کشائی کی گئی۔ سارہ اور وکی کے علاوہ شارب ہاشمی بھی فلم میں اداکاری کر رہے ہیں۔ ذرا ہٹکے ذرا بچکے کی ہدایتکاری فلم لکا چھپی اور ممی کے ہدایتکار لکشمن اٹیکر نے کی ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ اندور میں بڑے پیمانے پر کی گئی ہے۔ ذرا ہٹکے ذرا بچکے کو میترے باجپائی، رمیض الہام خان اور لکشمن نے مل کر لکھی ہے۔ فلم کی موسیقی موسیقار جوڑی سچن جگر نے دی ہے۔

فلم کی کہانی مدھیہ پردیش کے اندور کے ایک ایسی جوڑی پر مبنی ہے جو پہلے تو ایک دوسرے کی محبت میں ہوتے ہی لیکن بعد میں ان کے درمیان دوری آتی ہے اور وہ علیحدہ ہونا چاہتے ہیں۔ فلم میں سارہ نے سومیا کا کردار ادا کیا ہے جبکہ وکی کے کردار کا نام کپل ہے۔ ٹریلر فلم کی کہانی اور سارہ اور وکی کے درمیان کے اختلافات کی وجہ کا انکشاف نہیں کرتا ہے۔ ٹریلر میں سارہ اور وکی ایک دوسرے سے طلاق لینے کی خواہش ظاہر کرتے نظر آرہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ذرا ہٹکے ذرا بچکے تین برسوں میں سارہ کی پہلی فلم ہے جو تھیٹر میں ریلیز ہوگی۔ وکی کے لیے بھی یہ ایک اہم فلم ہوگی کیونکہ ان کی تھیٹر میں ریلیز ہونے والی آخری فلم کووڈ سے پہلے ریلیز ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:سارہ علی خان کیدارناتھ دوبارہ پہنچی، دیکھیں تصاویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details