جنوبی فلم انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر کے مرلی دھرن کا انتقال ہوگیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ان کا انتقال اپنے آبائی شہر تمل ناڈو کے کمباکُنم میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے۔ مرلی دھرن تمل پروڈیوسرز کونسل کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی موت کی خبر نے پورے ساؤتھ فلم انڈسٹری کو افسردہ کردیا ہے۔ Producer K Muralidharan Died
مشہور اسٹار کمل ہاسن نے بھی پروڈیوسر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویت کیا۔ اداکار نے ٹویٹ کرتے ہوئے انہٰیں خراج تحسین پہنچائی۔ کمل ہاسن نے تمل زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' لکشمی مووی میکرز کے پروڈیوسر کے مرلی دھرن جنہوں نے کئی ہٹ فلمیں بنائی، اب نہیں رہے۔ مجھے ان کے ساتھ پرانے دن یاد ہیں۔ انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں'۔