اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Bhediya New Poster: ورون دھون نے فلم بھیڑیا سے اپنا خوفناک پوسٹر شیئر کیا - بھیڑیا کا ٹریلر

ورون دھون نے اپنی آئندہ کریچر کامیڈی فلم بھیڑیا سے اپنا خوفناک پوسٹر شیئر کیا ہے۔ امر کوشک کی ہدایت کارری میں بننے والی ہارر کامیڈی فلم 25 نومبر 2022 کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔Bhediya New Poster

ورون دھون نے فلم بھیڑیا سے اپنا خوفناک پوسٹر شیئر کیا
ورون دھون نے فلم بھیڑیا سے اپنا خوفناک پوسٹر شیئر کیا

By

Published : Oct 17, 2022, 3:43 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ورون دھون نے اپنی آئندہ ہارر کامیڈی فلم بھیڑیا کا پوسٹر شیئر کرکے اپنے اندر کے خوفناک بھیڑیا سے مداحوں کو روبرو کروایا ہے۔ ورون نے انسٹاگرام پر فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے۔Bhediya New Poster

اس پوسٹر میں اداکار کو چاندنی رات میں ایک خوفناک بھیڑیا میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹر میں فلم کے دوسرے اداکار کریتی سینن، ابھیشیک بینرجی خوفزدہ نظر آرہے ہیں۔ورون نے اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' اب ہوگا جنگل میں کانڈ، بھیڑیا کا ٹریلر 19 اکتوبر کو آئے گا'۔

گزشتہ ماہ میکرز نے بھیڑیا کا ٹیزر شیئر کیا تھا جس نے شائقین میں تجسس بڑھا دی ہے۔ ٹیزر میں اروناچل پردیش کے خطرناک پہاڑیوں کو دکھایا گیا ہے، جہاں فلم کی زیادہ تر شوٹنگ بھی ہوئی ہے۔ وہیں ٹیزر میں فلم کے کسی بھی اہم کردار کے چہرے کو نہیں دکھایا گیا ہے۔ اس مختصر ویڈیو میں بھیڑیا کو دکھایا گیا ہے جو جنگل میں اپنے شکار کا پیچھا کرتا نظر آرہا ہے۔ انڈسٹری میں ورون کے 10 سال مکمل ہونے کی خوشی میں فلم کا آفیشیل ٹریلر 19 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ہارر کامیڈی فلم میں ابھیشیک بنرجی بھی مرکزی کردار میں ہیں اور یہ 25 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ہارر کامیڈی فلم بھیڑیا سال 2015 میں آئی رام کام فلم دلوالے کے بعد کریتی سینن اور ورون کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ مارچ کے اوائل میں اروناچل پردیش میں ہوئی تھی۔ سال 2018 میں آئی بلاک بسٹر فلم استری دینے کے بعد یہ پروڈیوسر دنیش وجن اور ہدایتکار امر کوشک کی دوسری فلم ہونے والی ہے۔

Bhediya teaser: فلم بھیڑیا کا خوفناک ٹیزر ریلیز، جانئیے فلم کے ٹریلر کی ریلیز تاریخ

ABOUT THE AUTHOR

...view details