اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Varun Dhawan in Citadel ورون دھون کی پہلی ویب سیریز سیٹاڈل سے پہلی جھلک سامنے آئی، جانوی نے مبارکباد دی - سیٹاڈل سے ورون دھون کی پہلی جھلک

انسٹاگرام پر ورون نے سیٹاڈل سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی اور لکھا کہ ' ہمیں باضابطہ طور پر یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہم آپ کے لیے سیٹاڈل یونیورس کا ایک بھارتی ورژن لانے والے ہیں۔ مقامی اوریجنل اسپائی سیریز کی فلمبندی جنوری 2023 میں شروع ہوگی'۔

ورون دھون کی پہلی ویب سیریز سیٹاڈل سے پہلی جھلک سامنے آئی
ورون دھون کی پہلی ویب سیریز سیٹاڈل سے پہلی جھلک سامنے آئی

By

Published : Dec 20, 2022, 3:08 PM IST

ممبئی: اداکار ورون دھون کی نئی سال کی شروعات بالکل شاندار ہونے والی ہے کیونکہ وہ مشہور امریکی سیریز سیٹاڈل کے بھارتی ورژن کی شوٹنگ شروع کرنے والے ہیں۔ مشہور فلمساز جوڑی راج اور ڈے کے اس سیریز کی ہدایتکاری کریں گے۔ آئندہ جاسوسی سیریز خصوصی طور پر پرائم ویڈیو پر نشر ہوگا۔ اداکار نے منگل کے روز سیزیز سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ سیریز کے لیے شوٹنگ کب سے شروع کریں گے۔ سیریز کی پہلی جھلک پر انہیں مداحوں اور اپنے ساتھی اداکاروں کی جانب سے بے حد پیار اور پذیرائی مل رہی ہے۔Varun Dhawan in Citadel

انسٹاگرام پر ورون نے سیٹاڈل سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی اور لکھا کہ ' ہمیں باضابطہ طور پر یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ہم آپ کے لیے سیٹاڈل یونیورس کا ایک بھارتی ورژن لانے والے ہیں۔ مقامی اوریجنل اسپائی سیریز کی فلمبندی جنوری 2023 میں شروع ہوگی'۔ ان کے یہ پوسٹ شیئر کرنے کے فورا بعد ان کی بوال کی ساتھی اداکارہ جانوی کپور نے ان کے پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا ۔

واضح رہے کہ سیٹاڈل ایک بڑے بجٹ پر بننے والی امریکی سائنس فکشن سیریز ہے اور اسے روسو برادرز نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا امریکی ورژن میں رچرڈ میڈن کے مقابل نظر آئیں گی۔ اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو اور سیٹاڈل کے بھارتی ورژن میں کام کرنے کے بارے میں پرجوش نظر آئے ورون دھون نے کہا کہ وہ اسٹریمنگ اسپیس میں اس سفر کو شروع کرنے پر بہت خوش ہیں۔

ورون نے کہا کہ 'سیٹاڈل ایک جوش سے بھری سیریز ہونے والی ہے اور اس کے شاندار یونیورس کا حصہ بننا، جس کا تصور روسو برادرز اور جینیفر سالکے نے کیا ہے، میرے کیرئیر کا ایک تاریخی لمحہ ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' میں ان کے کام کا بہت بڑا مداح رہا ہوں اور میں اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں اور اس کی شوٹنگ شروع کرنے کا انتظار نہیں کرسکتا۔ انڈین سیٹاڈل چیپٹر کی کہانی لاجواب ہے اور جب آپ راج اور ڈی کے جیسے زبردست ہدایتکار ہوں تب ایک لاجواب پروجیکٹ تیار کیا جاسکتا ہے'۔

اطلاع کے مطابق سامنتھا روتھ پربھو سیٹاڈیل کے ہندوستانی ورژن میں ورون کے ساتھ نظر آئیں گی۔ بھارت میں اس پروجیکٹ کا نام مختلف ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details