حیدرآباد: بالی ووڈ فلم اداکار ورون دھون اور کریتی سینن کی فلم بھڑیا رواں سال 25 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کو دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کے ہدایت کار امر کوشک ہیں۔ اب 30 ستمبر کو فلم سازوں نے فلم کا ایک خوفناک ٹیزر جاری کرکے ٹریلر کی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔ فلم کا ٹریلر 19 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ 'بھیڑیا' ایک ہارر کامیڈی فلم ہونے والی ہے۔Bhediya teaser
فلم کی تحریر نیرن بھٹ نے کی ہے۔ بھٹ نے ویب سیریز اسور اور مشہور ٹی وی شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ جیسے شو میں کام کیا ہے۔ بھیڑیا کے میکرس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ فلم کی ریلیز کی تاریخ اور اس کا پہلا پوسٹر جاری کیاہے۔ فلم کے پوسٹر میں لکھا ہے، اگلے سال اس تاریخ کو ملتے ہیں۔ اس فلم میں ورون دھون کے ساتھ کریتی سینن بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم بھیڑیا 25 نومبر 2022 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کا ٹیزر شاندار نظر آرہا ہے۔ ٹیزر کی شروعات میں چمگادڑ اڑتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس کے بعد جنگل میں ایک خوفناک آدم خور بھیڑیا اپنے شکار کی تلاش میں ایک شخص کے پیچھے بھاگتا نظر آرہا ہے اور پھر کچھ لوگ آگ کے چاروں طرف کھڑے ہوکر پوجا کرتے نظر آرہےہیں اور ٹیزر کے آخر میں دروازے کو توڑتے ہوئے ایک بھیڑیا گھر میں داخل ہوتے نظر آرہا ہے۔