اداکار ستیش شاہ، روپالی گنگولی اور دیون بھوجانی نے ویبھوی اپادھیائے کی سڑک حادثے میں ہلاک ہونے کے چند گھنٹے بعد انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ ویبھوی، دیون اور روپالی نے ایک ساتھ مشہور کامیڈی ٹی وی شو سارا بھائی ورسس سارا بھائی میں کام کیا تھا۔Vaibhavi Upadhyaya death
روپالی نے اداکارہ کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور لکھا کہ ' بہت جلدی چلی گئی ویبھوی'۔ روپالی نے ٹویٹر پر دیون کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ' یہ درست نہیں ہے، بہت جلدی چلی گئی'۔ روپالی نے منگل کی دیر رات یہ ٹویٹ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ویبھوی کی ایک ریل بھی شیئر کی اور لکھا کہ ' مجھے یقین نہیں ہورہا ہے'۔
اداکار دیوین بھوجانی نے بدھ کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'حیران کن! ایک بہت ہی عمدہ اداکارہ اور ایک عزیز دوست ویبھوی اپادھیائے، جو سارابھائی ورسس سارا بھائی کی جیسمین کے نام سے مشہور ہیں، انتقال کرگئیں۔ وہ کچھ گھنٹے قبل شمال میں ایک حادثے کا شکار ہوگئیں۔ ویبھوی تمہاری روح کو سکون ملے'۔
سارابھائی ورسس سارا بھائی کے اداکار ستیش شاہ نے بھی ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ 'ہمارے سیریل سارابھائی ورسس سارا بھائی میں اداکاری کرنے والی ویبھوی اپادھیائے عرف جیسمین ایک بہترین اداکارہ تھیں اور ایک ساتھی اداکار جو گزشتہ روز اپنی خالق حقیقی سے جاملی۔ سارا بھائی ورسس سارا بھائی کی پوری ٹیم صدمے میں ہے۔ اوم شانتی'۔