سال 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم غدر: ایک پریم کتھا کا سیکوئل جلد ہی سنیماگھروں کی زینت بننے والا ہے۔ اس فلم کے اداکار اتکرش شرما جنہوں نے غدر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا تھا، وہ اب فلم کے سیکوئل کے لیے زبردست تیاری کر رہے ہیں۔ اس فلم کے لیے اداکار نے اردو زبان سیکھی ہے تاکہ وہ اپنے کردار کو بہتر طریقے سے نبھا سکیں۔ فلم غدر میں اتکرش نے سنی دیول اور امیشا پٹیل کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔Utkarsh Sharma learnt Urdu
فلم کی شوٹنگ لکھنؤ میں ہوئی ہے اور اسکرپٹ کے مطابق اتکرش کو اپنے کردار کو بہتر طریقے سے ادا کرنے کے لیے ایک ماہ تک اردو کا مشق لینا پڑا تاکہ وہ اپنے تلفظ کو بہتر کرسکیں۔ اتکرش نے بالی ووڈ کے مشہور ہستیوں کو اردو سیکھانے والے تجربہ کار اور معروف استاد و اداکار شوکت مرزا سے اردو سیکھی ہے۔ شوٹنگ کے دوران ہی وہ ان سے اردو سیکھا کرتے تھے۔ شوٹنگ سے فرصت پاکر اتکرش مرزا کے ساتھ بیٹھ کر اردو ڈائیلاگ اور ان کا صحیح تلفظ سیکھتے تھے۔۔