ممبئی: ہندوستان میں امریکہ کے نئے سفیر ایرک گارسیٹی نے منگل کو ممبئی میں شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت میں اداکار سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے بالی ووڈ اور دنیا بھر میں اس کے 'ثقافتی اثرات' پر تبادلہ خیال کیا۔US Envoy meets SRK
گارسیٹی نے ٹویٹر پر کنگ خان کی رہائش گاہ کے دورے کے بارے میں جانکاری دی۔ امریکی سفیر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ' کیا یہ میرے بالی ووڈ میں ڈیبیو کا وقت ہے؟ سپراسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ منت پر شاندار بات چیت ہوئی، ممبئی میں فلم انڈسٹری کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیں اور دنیا بھر میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے زبردست ثقافتی اثرات پر بات چیت کی'۔
اس ٹویٹ کے ساتھ گارسیٹی نے شاہ رخ خان کے ساتھ دو تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہیں کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور تصویر میں گارسیٹی نے ہاتھ میں پیلے رنگ کا فٹ بال پکڑا ہوا ہے اور اس تصویر میں شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ددلانی اور ان کی اہلیہ گوری خان بھی نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں پٹھان اداکار کو بلیک پینٹ اور ٹی شرٹ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
گارسیٹی کا ممبئی دورہ گجرات کے احمد آباد میں واقع 'سابرمتی آشرم' کے دورے کے ایک دن بعد آیا ہے، جہاں مقامی لوگوں نے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ اس سے قبل 11 مئی کو گارسیٹی اور قطر کے سفیروں اور موناکو کی پرنسپلٹی نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں:SRK Fans شاہ رخ خان نے منت سے بیٹے ابرام کے ساتھ مداحوں کو عید کی مبارکباد دی