حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔ ان دنوں وہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ کے کئی کرکٹ میچوں میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہوئے دونوں میچوں میں دیکھا گیا۔ جہاں کچھ دن قبل تک اروشی اور ٹیم انڈیا کے بلے باز رشبھ پنت کے رشتوں کی خبریں سرخیوں کی رونق بنی ہوئی تھی۔ وہیں اب اداکارہ کے سرخیوں میں آنے کی وجہ رشبھ نہیں بلکہ ایک پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ Urvashi Rautela Trolled over Insta Reel
دراصل اروشی نے انسٹا ریل پر پاکستانی بولر نسیم شاہ کے ساتھ اپنی ایک رومانوی ویڈیو شیئر کی، جس کے بعد اداکارہ کو سوشل میڈیا پر کافی ٹرول کیا گیا۔ واضح رہے کہ 6 ستمبر کو اروشی نے اپنے انسٹا ریل پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ یہ ویڈیو ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے میچ کی ہے۔
دراصل اروشی نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ کرکٹ میچ دیکھ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں پاکستانی بولر نسیم شاہ اسکرین پر اروشی کو دیکھ کر شرماتے نظر آرہے ہیں تو وہیں اروشی بھی انہیں دیکھ کر مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ یہ ایک ایڈیٹ ویڈیو ہے جس میں اروشی اور نسیم کو اس طرح دکھایا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی نظر جیسے ہی اس ویڈیو پر پڑی ویسے ہی انہوں نے جم کر اروشی کو ٹرول کیا ہے۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' اداکارہ اصل میں ایک کرکٹر بوائے فرینڈ چاہتی ہے۔ اس کمنٹ پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ پھر وہ رشبھ پنت سے بدتمیزی کیوں کر رہی تھیں؟ ایک صارف نے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ 'کیا اروشی کو کھلاڑیوں میں دلچسپی ہے یا وہ پبلسٹی کے لیے ایسا کر رہی ہیں'۔