اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Urvashi Rrautela Pic with Ryan Gosling: اروشی روتیلا کی ریان گوسلنگ کے ساتھ تصویر، لوگوں نے پوچھا'رشبھ پنت کا کیا ہوا' - ریان گوسلنگ کے ساتھ اروشی کی تصویر

اداکارہ اروشی روتیلا نے ایک بار پھر انٹرنیٹ میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ اس بار رشبھ پنت کی وجہ سے نہیں بلکہ ہالی ووڈ اسٹار ریان گوسلنگ کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اداکارہ پر مبذول ہوئی ہے۔ اداکار نے پیر کو سوشل میڈیا پر ہالی ووڈ اسٹار ریان گوسلنگ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ جہاں مداح ایک فریم میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت خوش ہیں وہیں کچھ لوگ اس بات سے متجسس ہیں کہ کیا اروشی کرکٹر آر پی کو بھول کر آگے بڑھ چکی ہیں۔ Urvashi Rrautela pic with Ryan Gosling

اروشی روتیلا کی ریان گوسلنگ کے ساتھ تصویر
اروشی روتیلا کی ریان گوسلنگ کے ساتھ تصویر

By

Published : Dec 20, 2022, 10:15 AM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا ایک بار پھر ایک تصویر کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ نے پیر کو ہالی ووڈ اسٹار ریان گوسلنگ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کر انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس پوسٹ پر اپنے ردعمل ظاہر کر رہے ہیں اور قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ اروشی اور ریان ایک پروجیکٹ کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ وہیں سوشل میڈیا کے ایک حصہ کو یہ شبہ ہے کہ اداکارہ کی یہ تصویر فوٹو شاپ کی گئی ہے جبکہ کچھ لوگ سوچ رہے ہیں کہ کیا وہ کرکٹر رشبھ پنت کو بھول کر آگے بڑھ چکی ہیں۔Urvashi Rrautela pic with Ryan Gosling

اروشی، جنہوں نے کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ اپنی آن لائن جنگ کی وجہ سے سرخیاں بنائیں، خبروں میں واپس آگئی ہیں۔ اداکارہ نے پیر کے روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک آٹو میں بیٹھے اور ریان کو تکتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے اروشی نے لکھا کہ 'ریان گوسلنگ، نیٹفلکس آپ کو یہ بتانے کے لیے کسی تیسرے امپائر کی ضرورت نہیں ہے کہ میرا دل کس نے چرایا ہے۔ یہ بہت اچھا ہونے والا ہے'۔ اس کیپشن کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس کا تعلق نیٹفلکس کی 2023 کی آئندہ پروجیکٹ سے ہے۔

اروشی کے ذریعہ انسٹاگرام پیج پر پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد، جہاں انہیں 60.2 ملین لوگ فالو کرتے ہیں، مداحوں نے خوب سارے تبصرے کیے اور انہیں مبارکباد دی کیونکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ اروشی اور ریان گوسلنگ ایک ساتھ کوئی پروجیکٹ کرنے والے ہیں۔ دوسری جانب اس تصویر کے لیے کچھ لوگوں نے انہیں ٹرول بھی کیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ' دیدی نے ایک اچھے فوٹو ایڈیٹر کو نوکری پر رکھ لیا ہے'۔ وہیں ایک نے لکھا کہ 'رشبھ پنت کا کیا ہوا ہے'۔ وہیں ایک صارف نے پوچھا کہ ' آٹو پنت چلا رہا ہے کیا؟'۔ سوشل میڈیا کے اس بحث کو ایک طرف رکھتے ہوئے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ اعلان کیا ہے۔ وہیں اروشی کو حال ہی میں چرنجیوی کی آئندہ تیلگو فلم والٹیر ویرایا کے ایک گانے میں نظر آنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: Dhanashree Verma Pokes fun at Urvashi Rautela ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا روانہ ہوئی دھناشری ورما نے اروشی روتیلا کو ٹرول کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details