اداکارہ اروشی روتیلا نے کرکٹر رشبھ پنت کو اسٹاک کیے جانے والے الزامات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ سے ایک ہفتہ قبل آسٹریلیا میں نظر آنے والی اداکارہ کو سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ 'وہ رشبھ کا پیچھا کرتے کرتے آسٹریلیا تک پہنچ گئی '۔ اتنا ہی نہیں حال ہی میں اداکارہ کے ذریعہ شیئر کیے گئے ایک پوسٹ، جس میں وہ محبت اور شادی کے بارے میں بات کر رہی ہیں، کے لیے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اروشی روتیلا کے ذریعہ شیئر کیے گئے اس پوسٹ میں وہ سندور اور منگلسُتر پہنے نظر آرہی ہیں۔ اس پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان سے پوچھا تھا کہ انہوں نے رشبھ کو اکیلا چھوڑ دیا۔Urvashi Reaction on Stalking Rishabh Pant
اب اداکارہ نے سوشل میڈیا میں مسلسل ٹرولنگ کیے جانے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اروشی نے انسٹاگرام پر خود کا ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں وہ ساڑھی پہنی ہوئی اداس نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو شاید ان کی حالیہ شوٹ کا ہے۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنا اور مہسا امینی کے درمیان موازنہ کیا۔ واضح رہے کہ تہران میں 22 سالہ لڑکی کی ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لیے جانے کے بعد مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد پورے ایران میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
اروشی نے اپنی نئی پوسٹ میں کہا کہ انہیں پریشان کیا جارہا ہے اور انہیں 'اسٹاکر' کہا جارہا ہے۔ لیکن کسی کو بھی ان کی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ان کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے کیپشن میں مزید کہا کہ ایک مضبوط عورت ’ بہت دل سے سوچتی ہے اور شدید محبت کرتی ہے'۔
اروشی نے لکھا کہ ' پہلے ایران میں مہسا امینی اور اب ہندوستان میں۔۔۔ یہ میرے ساتھ ہورہا ہے وہ مجھے اسٹاکر کہہ کر پریشان کر رہے ہیں؟؟ نہ کوئی میری پرواہ کرتا ہے اور نہ ہی میرا ساتھ دیتا ہے… ایک مضبوط عورت وہ ہوتی ہے جو دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتی ہے اور شدید محبت کرتی ہے۔ اس کے آنسو اس کی ہنسی کی طرح بہتے ہیں۔ وہ نرم اور طاقتور دونوں ہے، وہ عملی اور روحانی بھی ہے، وہ دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے'۔