اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Cannes 2023: اروشی روتیلا بھی کانز 2023 کے لیے فرانس روانہ ہوئیں - اروشی روتیلا فرانس کے لیے روانہ

اروشی روتیلا کو منگل سے شروع ہونے والے کانز فلم فیسٹیول کے لیے روانہ ہوتے ہوئے ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا، اداکارہ کو پیر کی رات ایک شاندار سرخ لباس میں دیکھا گیا۔

اروشی روتیلا بھی کانز 2023 کے لیے فرانس روانہ ہوئیں
اروشی روتیلا بھی کانز 2023 کے لیے فرانس روانہ ہوئیں

By

Published : May 16, 2023, 1:55 PM IST

حیدرآباد:بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کو فرانس میں 76 ویں کانز فلم فیسٹیول سے قبل ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ پیر کی رات جب وہ ہوائی اڈے پہنچیں تو اداکارہ کو سرخ رنگ کے منی ڈریس میں دیکھا گیا جس میں وہ خوبصورت نظر آرہی تھیں۔ توقع ہے کہ اداکارہ پروین بابی پر بننے والی بائیوپک فلم کی فوٹو کال پر دکھائی دیں گے، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہوائی اڈے پر لی گئی اروشی روتیلا کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر ایک پاپرازی اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہیں اسٹائلش انداز میں ہوائی اڈے کے دروازے کے قریب آتے دیکھا جا سکتا ہے۔Cannes 2023

اداکارہ کو ایک سرخ رنگ کے منی ڈریس میں زیب تن دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے اس کے ساتھ اسی رنگ کی ایک جوتی بھی پہنی ہے۔ اداکارہ نے فرانس کے لیے روانہ ہونے سے قبل ہوائی اڈے پر موجود فوٹوگرافرز کے لیے پوز بھی دیے۔

کانز میں اپنی موجودگی کی تصدیقی کرتے ہوئے اروشی نے کہا کہ 'ہاں، آپ نے صحیح سنا۔ میں پروین بابی کی بایوپک میں مرکزی اداکار کے طور پر کام کرنے والی ہوں۔ دنیا کے سب سے نمایاں فلمی میلوں میں سے ایک کانز فلم فیسٹیول کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں'۔ تاہم، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہیٹ اسٹوری 4 اداکارہ کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی۔ اروشی نے پچھلے سال کانز میں سفید گاؤن میں ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کیا تھا۔ اسی دن وہ میلے میں کالے رنگ کے گاؤن میں نظر آئی تھیں۔

اروشی کے آئندہ پروجیکٹس کے بارے میں بات کریں تو اروشی جلد ہی ایک ویب سیریز انسپکٹر اویناش میں نظر آئیں گی جس کا ٹریلر پیر کو ریلیز کیا گیا ہے۔ نیرج پاٹھک کے تیار کردہ شو، جس میں اروشی، امیت سیال، ابھیمنیو سنگھ، شالن بھنوٹ، فریڈی دارو والا، راہل مترا، اور ادھیان سمن شامل ہیں۔ اس میں رندیپ ہڈا بھی ایک پولیس افسر کے طور پر نظر آنے والے ہیں۔ یہ 18 مئی کو اسٹریمنگ پلیٹفارم جیو سنیما پر ریلیز ہوگا۔

مزید پڑھیں:Cannes 2023: سارہ علی خان اور مانوشی چھلر کانز فلم فیسٹیول میں پہلا قدم رکھنے کے لیے فرانس روانہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details