حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل اروشی روتیلا کو اکثر کرکٹ اسٹیڈیم میں دیکھے جانے کے بعد سوشل میڈیا میں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خاص طور پر جب رشبھ پنت بھارتی ٹیم یا آئی پی ایل ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں تو صارفین اداکارہ کو اس وقت اسٹیڈیم میں دیکھ کر ناخوش ہوجاتے ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر عجیب و غریب پوسٹ شیئر کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں اب حال ہی میں انہوں نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں ایک خاتون ایک پلے کارڈ تھامے نظر آرہی ہیں۔ Urvashi Rautela Reacts to Placard
کرکٹر رشبھ پنت کے ساتھ اپنے خراب تعلقات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ نے انسٹاگرام پر حالیہ آئی پی ایل میچ سے ایک خاتون کے پلے کارڈ تھامے تصویر پوسٹ کی۔ واضح رہے کہ اس آئی پی ایل میچ میں اپنی ٹیم دہلی کیپیٹلس کو سپورٹ کرنے رشبھ پنت بھی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ اس پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ ' خدا کا شکر ہے کہ اروشی یہاں نہیں ہیں'۔ اب اروشی نے یہ تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'کیوں؟'۔