اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Bharat Jodo Yatra In Jammu اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر بھی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں - جموں میں بھارت جوڑو یاترا

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اُرمِیلا ماتونڈکرنے کانگریس رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لیا۔ یاترا میں شامل ہوکر انہوں نے اپنے مخالفین کو نشانہ بھی بنایا۔

اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر بھی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں نظر آئیں
اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر بھی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں نظر آئیں

By

Published : Jan 24, 2023, 4:38 PM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ملک گیر 'بھارت جوڑو یاترا' کا سفر تین ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔ ملک کی بڑی سیاسی اور فلمی شخصیات اس سفر میں شامل ہوئی ہیں۔ اب منگل یعنی 24 جنوری کو بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے اس سفر میں راہل گاندھی کا ساتھ دیا ہے۔ راہل ان دنوں جموں میں پیدل مارچ کر رہے ہیں۔Bharat Jodo Yatra In Jammu

اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر، جنہوں نے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان (بالی ووڈ کے تینوں خان) کے ساتھ کام کیا ہے، جموں و کشمیر سے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں۔ اداکارہ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ارمیلا نے لکھا ہے کہ 'آئیے اتحاد، قربت، مساوات اور بھائی چارے کے لیے چلیں'۔ ساتھ ہی یاترا میں شامل ہونے سے پہلے ارمیلا نے ایک اور ٹویٹ کیا تھا۔

ٹویٹ کرتے ہوئے رنگیلا سے شہرت پانے والی اداکارہ نے لکھا کہ 'اس شدید سردی میں جموں سے آپ کو مخاطب کر رہی ہوں، اب سے تھوڑی دیر میں یاترا میں شامل ہوں گی، بھارتی اتحاد وہ جذبہ ہے، جسے اس سفر کے دوران ساتھ لے جایا گیا ہے۔ ہم نے اس بھارت کو بنایا ہے اور ہمیں اسے آگے بڑھنے میں مدد کرنی ہے۔ میرے نزدیک یہ سفر سیاست سے زیادہ معاشرے کے لیے ہے۔ دنیا نفرت پر نہیں محبت سے چلتی ہے'۔

آپ کو بتا دیں کہ سال 2019 کے عام انتخابات میں ارمیلا ماتونڈکر نے شمالی ممبئی سے کانگریس امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا۔ ارمیلا عام انتخابات 2019 میں بی جے پی کے گوپال شیٹی سے ہار گئیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب ارمیلا کانگریس کی رکن کے طور پر سیاست میں آئیں۔ تب سے اداکارہ کانگریس سے وابستہ ہیں۔ وہیں راہل گاندھی نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر ارمیلا ماتونڈکر سمیت کئی لوگوں کے ساتھ اپنے یاترا کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ اس سے پہلے پوجا بھٹ، رشمی دیسائی، کامیا پنجابی اور سوارا بھاسکر جیسی اداکاروں کو بھارت جوڑو یاترا میں دیکھا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:Bharat Jodo Yatra: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں اداکارہ کامیا پنجابی شامل ہوئیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details