ممبئی (مہاراشٹر): سوشل میڈیا کا کوئی بھی صارفین اس بات سے ضرور واقف ہوگا کہ سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید کو کتنی بار شاعر و نغمہ نغار جاوید اختر کا رشتہ دار کہا گیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں کے ناموں میں لفظ 'جاوید' ہے۔ اب سوشل میڈیا پر کئی بار عرفی سے یہ سوال کیے جانے کے بعد آخر کار اتوار کو ان کی ملاقات جاوید اختر سے ہوگئی اور انہوں نے مذاق میں جاوید اختر کو اپنا 'دادا' کہا۔ عرفی نے انسٹاگرام پر جاوید اختر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں شاعر و نغمہ نگار سیاہ شال کے ساتھ سرمئی رنگ کا کرتہ پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہیں عرفی نیلے رنگ کا اوور کوٹ پہنی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔اداکار نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'آخرکار آج میرے دادا سے ملاقات ہوئی گئی۔ اس کے علاوہ وہ ایک لیجنڈ ہیں، صبح سویرے بہت سارے لوگ سیلفی لینے کے لیے قطار میں کھڑے ہوئے لیکن انہوں نے کسی کو انکار نہیں کیا۔ مسکراہٹ کے ساتھ سب کے ساتھ بات چیت کی۔ وہ بہت پرجوش انسان ہیں'۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے دل اور ہنسنے والے ایموجیز بھی شیئر کیے۔ Urfi Javed meet Javed Akhtar
Urfi Javed meet Javed Akhtar: جاوید اختر سے ملاقات کے بعد عرفی نے کہا 'آخرکار اپنے دادا سے مل ہی لیا'
عرفی جاوید نے اتوار کو معروف نغمہ نگار جاوید اختر سے ملاقات کی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے عرفی نے جاوید اختر کو اپنا 'دادا' بتایا۔ Urfi Javed meet Javed Akhtar
سال 2021 میں آن لائن ایسی کئی افواہیں گردش کر رہی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ عرفی جاوید، مشہور نغمہ نگار جاوید اختر کی رشتہ دار ہیں، جس کے بعد جاوید اختر کی اہلیہ اور تجربہ کار اداکارہ شبانہ اعظمی نے ان قیاس آرائیوں کے درمیان ایک بیان جاری کیا۔ اعظمی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ' وہ کسی بھی طرح سے ہم سے تعلق نہیں رکھتی ہیں، جھوٹ پھیلانا بند کریں'۔ عرفی، جو ہمیشہ اپنے منفرد فیشن انتخاب کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں، نے انکشاف کیا کہ انہیں "کپڑوں سے الرجی" ہے۔ کچھ دن پہلے انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ' کچھ اونی کپڑے پہننے کے بعد ان کے جسم پر پھوڑے پڑ گئے'۔ انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ 'مجھے کپڑوں سے واقعی میں الرجی ہے'۔ عرفی نے اس ویڈیو میں مزید کہا کہ ' تو اب آپ لوگ جانتے ہیں کہ میں کپڑے کیوں نہیں پہنتی۔ تو میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ کپڑے پہننے کے بعد میرے جسم میں کچھ تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ اس کا ثبوت موجود ہے۔ اس لیے میں برہنہ رہتی ہوں'۔