اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Kerala Story director Sudipto Sen: ممتا بنرجی نے فلم دی کیرالہ اسٹوری دیکھے بغیر اس پر پابندی لگا دی، سدیپتو سین

دی کیرالہ اسٹوری کے ہدایتکار سدیپتو سین نے مغربی بنگال میں فلم پر پابندی عائد کرنے والے فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ ممتا بنرجی کو پہلے فلم دیکھنا چاہیے اس کے بعد کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔

ممتا بنرجی نے فلم دی کیرالہ اسٹوری دیکھے بغیر اس پر پابندی لگا دی، سدیپتو سین
ممتا بنرجی نے فلم دی کیرالہ اسٹوری دیکھے بغیر اس پر پابندی لگا دی، سدیپتو سین

By

Published : May 9, 2023, 2:21 PM IST

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت کی جانب سے فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر پابندی لگانے کے ایک دن بعد فلم ساز سدیپٹو سین نے کہا کہ یہ فیصلہ 'سیاسی' ہے اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے فلم دیکھنے اور پھر کوئی فیصلہ کرنے کی اپیل کی۔ سدیپتو سین نے اے این آئی کو بتایا کہ 'یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ممتا بنرجی نے فلم دیکھے بغیر اس پر پابندی لگا دی ہے'۔ سدیپتو سین نے کہا کہ 'فلم کی وجہ سے ریاست میں ایک بھی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا ہے۔ فلم پر پابندی کا فیصلہ سیاسی طور پر محرک ہے۔ میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ فلم دیکھیں اور پھر کوئی فیصلہ کریں'۔ انہوں نے کہا کہ فلم مغربی بنگال میں پچھلے چار دنوں سے بہت اچھا کام کر رہی تھی اور وہاں یہ ہاؤس فل تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ممتا دیدی کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد کچھ لوگوں نے ہال میں اسکریننگ کے دوران ہی فلم روک دی، میں سیاست دان نہیں، میں ایک فلمساز ہوں، میں صرف فلم بنا سکتا ہوں، آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ آپ لوگ کریں گے۔ جب فلم کولکاتا میں چار دن تک چل رہی تھی تب کوئی مسئلہ نہیں تھا، اچانک دیدی کو لگا کہ امن و امان کا مسئلہ ہو سکتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'مہوا موئترا، ممتا بنرجی، وہ اظہار رائے کی آزادی، انسانی حقوق کی چمپیئن ہیں، جب پدماوت فلم پر پابندی لگائی گئی تھی، تب ممتا بنرجی پہلی سیاسی لیڈر تھیں جو فلم کی حمایت میں سامنے آئی تھیں، لیکن پتہ نہیں انہیں میری فلم کے ساتھ کیا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے انہوں نے سوچا کہ یہ امن و امان کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ 'دی کیرالہ اسٹوری' پر اس لیے پابندی عائد کی جا رہی ہے تاکہ 'نفرت اور تشدد کے کسی بھی واقعہ سے بچا جاسکے اور ریاست میں امن برقرار رکھا جا سکے۔ میں نے ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پہلے فلم دیکھیں اور لوگوں کی رائے پر فیصلہ نہ کریں۔ آپ کو یہ فلم پسند آئے گی، آپ کو فخر ہو گا کہ بنگالی ہدایت کار نے یہ ذمہ دار فلم بنائی'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب تک فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی بہت تنازعہ تھا اور بحث چل رہی تھی۔ فلم دیکھنے کے بعد سب نے فلم کو اتنا پسند کرنا شروع کیا کہ تمام بحث خود بخود ختم ہوگئی۔ ہاں تمل ناڈو میں ایک مسئلہ ہوا تھا لیکن وہ بھی کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا۔ ایک شخص ہے جو سینما گھروں کے مالکان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ ہر بار اگر تمل ناڈو میں کوئی مسئلہ ہو تو وہ شخص مسئلہ پیدا کرتا ہے، ان سب کے بعد تمل ناڈو ہائی کورٹ نے ہمیں اجازت دی اور کہا کہ اگر سنسر بورڈ پہلے ہی کلیئرنس دے چکا ہے تو فلم پر پابندی لگانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

مغربی بنگال فلم پر پابندی لگانے والی پہلی ریاست بن گئی جس میں تین خواتین کی کہانی بیان کی گئی ہے جنہیں شادی کے ذریعے اسلام قبول کرنے کے بعد آئی ایس آئی ایس کے کیمپوں میں اسمگل کیا جاتا ہے۔ فلم کو بی جے پی کی حکومت والی مدھیہ پردیش میں ٹیکس فری کر دیا گیا ہے اور اب اتر پردیش نے اسے ٹیکس فری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممتا بنرجی نے حکام کو ہدایت دی کہ فلم کو تمام سینما گھروں سے ہٹا دیا جائے جہاں اس کی نمائش ہو رہی ہے۔ فلم کے پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ شاہ نے پیر کو کو بتایا کہ اگر ریاستی حکومت ہماری بات نہیں مانے گی، تو ہم قانونی راستے تلاش کریں گے۔ تاہم ہم جو بھی طریقہ اختیار کریں گے وہ قانونی مشورے پر مبنی ہوگا۔"

مزید پڑھیں:The Kerala Story crew member receives threat: دی کیرالہ اسٹوری کے کریو ممبر کو دھمکی آمیز پیغام موصول

ABOUT THE AUTHOR

...view details