اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Priyanka Chopra UN Speech'ہماری دنیا میں سب ٹھیک نہیں ہے'، پرینکا چوپڑا کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب - پرینکا چوپڑا ملالہ یوسف زئی

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے پیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا ۔ اداکارہ نے اپنی تقریر میں دنیا کو اس وقت درپیش مسائل کے بارے میں گہرائی سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو اب پہلے سے کہیں زیادہ 'عالمی یکجہتی' کی ضرورت ہے۔Priyanka Chopra UN Speech

پرینکا چوپڑا کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
پرینکا چوپڑا کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

By

Published : Sep 20, 2022, 3:18 PM IST

نیویارک: اداکارہ و پروڈیوسر پرینکا چوپڑا جونس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ 'ہماری دنیا میں سب ٹھیک نہیں ہے'۔ انسٹاگرام پر پرینکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جی) مومنٹ سے کئی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

اس موقع پر اداکارہ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کو حاصل کرنے میں صرف آٹھ سال باقی رہ گئے ہیں۔ پرینکا چوپڑا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ' محفوظ اور صحتمند دنیا' ہر فرد کا حق ہے لیکن یہ خواب 'عالمی یکجہتی' سے ہی ممکن ہے۔Priyanka Chopra UN Speech

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 2022 کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDG) مومنٹ کے افتتاحی ریمارکس میں کوانٹیکو کی اداکارہ نے 'دنیا کے کچھ اہم ترین مسائل جیسے کووڈ 19 وبائی مرض، ماحولیاتی بحران اور غربت ' پر روشنی ڈالی۔

پرینکا چوپڑا کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

اقوام متحدہ کی اپنی تقریر میں پرینکا چوپڑا نے کہا کہ ' آج ہم اپنی دنیا کے ایک ایسے نازک موڑ پر مل رہے ہیں، جب ہمیں عالمی یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ کئی ممالک اب بھی کووڈ 19 وبائی مرض کے تباہ کن اثرات سے جنگ لڑ رہے ہیں، موسمیاتی بحران زندگیوں اور ذرائع معاش کو متاثر کر رہی ہے۔ تنازعات، غربت، بھوک اور عدم مساوات ہماری دنیا کی بنیاد کو کمزور کر رہی ہے اور ہم طویل عرصے سے ان تمام مسائل کا مقابلہ کر رہے ہیں'۔

پرینکا چوپڑا کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

یونیسیف کے خیر سگالی سفیر نے کہا کہ 'ہماری دنیا میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے'۔ پرینکا نے کہا ' یقینا یہ بحران اچانک رونما نہیں ہوئے ہیں لیکن ہم منصوبہ بند طریقے سے اسے حل کرسکتے ہیں۔ ہمارے پاس وہ منصوبہ ہے اور اقوام متحداہ کے پائیدار ترقی کے اہداف سے ہم اپنی دنیا کو بہتر کرسکتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' یہ اہداف سال 2015 میں دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ مل کر بنایا گیا تھا اور اب ہم جس دنیا میں رہتے ہیں اسے تبدیل کرنے کا ایک غیرمعمولی موقع ہے'۔

انہیں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ' پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی آخری تاریخ تیزی سے قریب آرہی ہے۔ پرینکا نے کہا کہ دنیا کا حال اور مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے

40 سالہ اداکارہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ' ہم اپنے لوگوں اور اس دنیا کے مقروض ہیں۔ ہم سب ایک محفوظ اور صحتمند دنیا کے مستحق ہیں، لیکن ہمارے پاس وقت کم ہے۔ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے پاس 2030 تک کا وقت ہے۔ اس کمرے میں ہمارے وہ نمائندے موجود ہیں جنہوں نے سال 2015 میں ان اہداف پر دستخط کیا تھا، وہ رہنما جو اس منصوبے کو حقیقت بناسکتے ہیں اور وہ بھی سب کی شراکت داری سے۔ اس لیے آج کا دن اپنے عمل اور اپنے مقصد کو جاننے کا ہے لیکن ساتھ میں یہ دن ہمیں امید بھی دیتا ہے۔ آج کا دن اس بارے میں ہے کہ ہمیں پائیدار ترقی کے اہداف کو مکمل کرنے کے لیے مل کر کیا کام کرنا چاہیے'۔

مزید پڑھیں:پرپنکا چوپڑا نے اپنے شوہر کی 30 ویں سالگرہ خاص بنادی، دیکھیں تصاویر

ABOUT THE AUTHOR

...view details