ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان جو اپنی فلم پٹھان کی کامیابی سے لطف اندوز ہونے کے بعد ایک بار پھر سلور اسکرین پر طوفان لانے کے لیے تیار ہیں۔ آئندہ فلم جوان کے ٹریلر کو ٹام کروز کی فلم مشن: امپاسیبل – ڈیڈ ریکننگ پارٹ ون کی ریلیز کے ساتھ ہی سنیماگھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ جب جوان کے ٹریلر کو کروز کے ایم آئی 7 کے ساتھ تھیٹروں میں ریلیز کیا جائے گا تو ایکشن کے ساتھ مزہ بھی دوگنا ہوگا۔ واضح رہے کہ ٹام کروز کی یہ فلم 12 جولائی کو سنیماگھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔SRK's Jawan trailer
ٹام کروز کی فلم کے ساتھ شاہ رخ خان کی کی فلم کے ٹریلر کو دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا کیونکہ دونوں میگا اسٹارز کے دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں مداح ہیں اور وہ اپنے دلکش انداز کے لیے مشہور ہیں۔ جوان کے ٹریلر ریلیز کی اس خبر نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔ جوان کے ٹریلر کی ریلیز تاریخ آن لائن منظر عام پر آنے کے فورا بعد ہی یہ فلم ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگی۔