ممبئی ٹی وی اداکارہ تونیشا شرما کی والدہ ونیتا شرما نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس منعقد کی، جس میں انہوں نے ملزم شیزان خان کے خلاف کئی بڑے الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ شیزان کو سزا نہیں دلوا دیتی تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گی۔ ونیتا شرما نے ممبئی میں میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ' ان کی بیٹی کو او سی ڈی (اوبیسیسو کمپلسو ڈس آرڈر) کے علاوہ کوئی ذہنی بیماری نہیں تھی'۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ملزم شیزان خان کو سزا نہیں ملتی وہ خاموش نہیں بیٹھیں گی۔Tunisha's mother press Conference
تونیشا شرما نے 24 دسمبر کو اپنے ٹی وی سیریل علی بابا:داستان کابل کے سیٹ پر خودکشی کرلی تھی۔ اداکارہ کی موت کے چند گھنٹوں کے اندر ہی شیزان خان، جنہوں نے 20 سالہ اداکار کے ساتھ 'علی بابا داستانِ کابل' میں کام کیا تھا، کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ کئی رپورٹس کے مطابق شیزان نے تونیشا کی موت سے 15 دن پہلے ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی وہ دونوں گزشتہ کچھ وقت سے ڈیٹ کر رہے تھے۔
اداکار کی والدہ نے دعویٰ کیا تھا کہ شیزان تونیشا کو دھوکہ دے رہا تھا۔ ونیتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک بار تونیشا نے شیزان خان کا فون چیک کیا تو معلوم ہوا کہ وہ اسے دھوکہ دے رہا ہے۔ جب اس نے شیزان سے یہ بات پوچھی تب اس نے سیٹ پر اپنے کمرے میں تونیشا کو تھپڑ مارا اور اس سے کہا کہ تمہیں جو کرنا ہے کرلو میرا تم سے کوئی رشتہ نہیں ہے'۔ ونیتا شرما نے یہ بھی کہا کہ ' معصوم تونیشا انہیں مہنگے تحائف بھی بھیجتی تھی'۔واضح رہے کہ تونیشا کی موت کے بعد ونیتا نے پہلی بار پریس سے بات چیت کی ہے۔
تونیشا شیزان کی ماں اور بہنوں سے بے حد قریب تھی۔ شیزان کی ماں اکثر تونیشا سے ان کی پہلی گرل فرینڈز کے بارے میں بھی بات کیا کرتی تھی جس سے تونیشا پریشان تھی اور اس کا ذکر انہوں نے اپنی ماں سے کیا تھا۔
اپنی موت سے دو دن پہلے تونیشا بہت تناؤ کا شکار نظر آئیں۔ ونیتا نے یہ بتایا کہ تونشیا کی موت سے ایک دن پہلے وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے سیٹ پر گئی تھیں۔ میں سیٹ پر گئی تو تیونشا نے مجھے شیزان سے بات کرنے کو کہا۔ میں بھی بات کرنے شیزان کے کمرے میں چلی گئی ۔ لیکن شیزان کا رویہ مختلف تھا۔ تونیشا کی والدہ کا کہنا ہے کہ ' جب انہوں نے خود شیزان سے پوچھا کہ وہ ان کی بیٹی کو دھوکہ کیوں دے رہے ہیں تب 28 سالہ اداکار نے ان سے کہا کہ ' مجھے افسوس ہے آنٹی۔ میں کچھ نہیں کر سکتا۔ آپ کو جو کرنا ہے کرلو'۔