اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Tunisha Sharma's Last Rite ممبئی میں اداکارہ تونیشا شرما کی آخری رسومات ادا کردی گئی - اداکارہ تونیشا شرما کی آخری رسومات

تونیشا شرما کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہے۔ اداکارہ 24 دسمبر کو ٹی وی سیریل علی بابا: داستانِ کابل کے سیٹ پر مردہ پائی گئی تھیں۔Tunisha Sharma's Last Rite

ممبئی میں اداکارہ تونیشا شرما کی آخری رسومات ادا کی جائے گی
ممبئی میں اداکارہ تونیشا شرما کی آخری رسومات ادا کی جائے گی

By

Published : Dec 27, 2022, 12:55 PM IST

Updated : Dec 27, 2022, 5:06 PM IST

ممبئی: ایک ٹی وی سیریل کے سیٹ پر مبینہ طور پر خودکشی کر کے ہلاک ہونے والی اداکارہ تونیشا شرما کی آخری رسومات منگل کو پانچ بجے ادا کردی گئی ہے۔ تونیشا کے مامو نے آخری رسومات ادا کی۔

تونیشا کے مامو نے بتایا کہ ان کی لاش کو جے جے ہسپتال سے کل دیر رات بھیاندر ویسٹ کے پنڈت بھیمسین جوشی ہسپتال کے مردہ گھر لایا گیا۔Tunisha Sharma's Last Rite

تونیشا شرما کے اہل خانہ دوپہر 12 بجے تک ہسپتال جائیں گے اور اداکارہ کو میرا روڈ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تقریبا 3 بجے لایا گا۔ تونیشا کے مامو کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ رات تونیشا کی والدہ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جب انہوں نے تونیشا کی لاش دیکھی تو انہیں چکر آگیا تھا'۔

تونیشا کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'ہماری پیاری تونیشا شرما۔ ہم دکھ بھرے دل کے ساتھ آپ کو اطلاع دینا چاہتے ہیں کہ تونیشا شرما 24 دسمبر کو ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں۔ ہماری خواہش ہے کہ آپ سب آئیں اور ان کی روح کے لیے آخری دعا کریں'۔ ان کی آخری رسومات میرا روڈ شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی۔ آخری رسومات کی تیاری سہ پہر 3 بجے بھیاندر ایسٹ میں شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ تونیشا شرما ایک ٹی وی سیریل کے سیٹ پر مردہ پائی گئی تھیں۔ والیو پولیس کے مطابق' انہیں اطلاع ملی تھی کہ چائے بریک کے بعد اداکارہ واش روم گئی تھیں اور جب وہ واپس نہیں آئی تب پولیس نے دروازہ توڑا اور پایا کہ انہوں نے خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کو موقع سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا۔

اس سے قبل پیر کے روز اداکارہ کی والدہ ونیتا نے شیزان خان، جو اس معاملے کے کلیدی ملزم ہیں، پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیزان نے ان کی بیٹی کے ساتھ دھوکہ دہی کی اور اس سے شادی کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ انہیں معاف نہ کیا جائے۔ ونیتا شرما نے اپنی بیٹی کے سابق بوائے فرینڈ پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا اور کہا کہ شیزان نے اس سے شادی کا وعدہ کرنے کے باوجود اس سے رشتہ توڑ دیا تھا۔

تونیشا کی والدہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ' شیزان نے تونیشا کو دھوکہ دیا ہے، اس کے ساتھ رشتہ شروع کیا، اس سے شادی کا وعدہ کیا اور پھر اس سے رشتہ توڑ لیا۔ اس کا (شیزان) تونیشا کے ساتھ ایک رشتے میں ہونے کے باوجود دوسری لڑکیوں سے بھی تعلق تھا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ' شیزان نے اسے تین سے چار ماہ تک استعمال کیا ۔ شیزان کو بخشا نہیں جانا چاہیے'

دی علی بابا: داستانِ کابل کے اداکار شیزان نے 24 دسمبر کو ٹی وی سیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ سے 15 دن پہلے رشتہ توڑ لیا تھا۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ علیحدگی کے بعد وہ ڈپریشن میں چلی گئیں۔ وہ بہت زیادہ ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔

ذرائع کے مطابق تونیشا شرما کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا ہے کہ وہ شردھا والکر کیس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والے ماحول سے اتنے زیادہ پریشان تھے کہ انہوں نے تونیشا کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کو پولیس حراست کے پہلے دن شیزان نے والیو پولیس کو بتایا کہ 'انہوں نے شردھا والکر کیس کی وجہ سے پیدا ہوئے نتائج کو دیکھ کر تونیشا کے ساتھ تعلقات ختم کر دیے تھے اور انہوں نے تونیشا کو بتایا تھا کہ مختلف طبقہ سے تعلق رکھنا ان کی راہ میں رکاوٹ ہے اور ان کے عمر میں بھی فرق ہے'

پوچھ گچھ کے دوران شیزان نے مزید انکشاف کیا کہ تونیشا نے اس سے قبل بھی علیحدگی کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی۔ پولیس ذرائع نے شیزان کے حوالے سے بتایا کہ 'تیونشا نے حال ہی میں اپنی موت سے چند روز قبل خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت میں نے اسے بچا لیا اور تونیشا کی والدہ سے اس کا خاص خیال رکھنے کو کہا تھا'

اتوار کو مہاراشٹر کے شہر وسائی کی ایک عدالت نے اداکار شیزان خان کو تونیشا شرما کی مبینہ خودکشی کیس کے سلسلے میں چار دن کے لیے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔ والیو پولیس نے خودکشی کے لیے اکسانے کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد شیزان خان کو عدالت میں پیش کیا تھا۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 306 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

والیو پولیس کو 24 دسمبر کو اطلاع ملی تھی کہ چائے بریک کے بعد اداکارہ ٹوائلٹ گئی اور ان کے واپس نہیں آنے پر اس کی جانکاری پولیس کو دی گئی تھی۔ پولیس نے دروازہ توڑا اور اداکار کو لٹکا ہوا پایا۔

پولیس نے تونیشا اور شیزان دونوں کے موبائل فون فرانزک لیب کو بھیج دیے ہیں تاکہ دونوں کے درمیان ہونے والی کالز اور چیٹس کو دوبارہ حاصل کیا جا سکے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی اور 15 دن کے بریک اپ کے بعد تونیشا کو کس چیز نے یہ انتہائی قدم لینے پر مجبور کیا۔

مزید پڑھیں: Tunisha Sharma Post-mortem Report: تونیشا شرما کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حمل کی تصدیق نہیں

Last Updated : Dec 27, 2022, 5:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details