حیدرآباد: تو جھوٹی میں مکّار کے میکرز نے 23 جنوری کو فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔ فلم میں رنبیر کپور اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ایک عجیب و غریب ٹیزر کے بعد تو جھوٹی میں مکار کے ٹریلر میں دوگنا مزے اور تفریح دیکھنے کو مل رہی ہے۔ شردھا کپور کا بنداس انداز اور رنبیر کپور کا شرارتی کردار مداحوں کو بے حد پسند آنے والا ہے۔ لو رنجن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رنبیر کی رومانٹک کامیڈی فلم ہونے والی ہے اور کئی وقت کے بعد ان کے مداح اس طرح کی فلم میں انہیں کام کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ رومانوی کرداروں سے ناظرین کا دل جیتنے والے ادکار کی گزشتہ دو فلموں شمیشرا اور برہمسترا میں ان کا کردار کافی سنجیدہ تھا لیکن اب 'ٹی جے ایم ایم'(تو جھوٹی میں مکار) کا ٹریلر اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ رنبیر ایک بار پھر اپنی دلکش اور خوشکن اداکاری سے مداحوں کو پرجوش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
رنبیر اور شردھا کی کیمسٹری دلچسپ لگ رہی ہے۔ اس جوڑی نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن تو جھوٹی میں مکّار کے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے فلم میں کام کرنے کے دوران بہت اچھا وقت گزارا ہے اوراس کی جھلک فلم کے ٹریلر میں بخوبی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لو رنجن کی گزشتہ فلموں کی طرح اس فلم میں بھی مزاح اور شرارت کا تڑکا دیکھنے کو ملے گا۔ فلم میں شردھا جھوٹی اور رنبیر مکار کے کردار میں نظر آئے ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان دونوں کا رشتہ محبت سے شروع ہوتا ہے لیکن بعد میں شردھا کو رنبیر کے ساتھ اپنے اس رشتہ کو آگے بڑھانا نہیں چاہتی ہیں۔