ممبئی (مہاراشٹر): جمعرات کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم 'لائیگر' بھی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ شوز کی پہلے دن کی تعداد کم رہی ہے جو فلم کی خراب اوپننگ کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔Trade Expert on Liger Poor Performance
ایلارا کیپیٹل کے فلمی تجارتی تجزیہ کار کرن تورانی نے کہا کہ لائیگر کو ملنے والے ردعمل برے ہیں۔' ہم نے پہلے اندازہ لگایا تھا کہ ریلیز کے پہلے دن ساؤتھ میں فلم 30 سے 30 کروڑ روپے کمائی کرے گی لیکن تیلگو باکس آفس پر فلم کو ملنے والا ردعمل امید سے کم رہا ہے'۔
تورانی کا کہنا ہے کہ ' فلم کی مجموعی کمائی 170 سے 180 کروڑ روپے ہونے کی امید تھی، جس میں سے 25 فیصد کمائی ہندی بولنے والے علاقوں میں ہونے والی تھی لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ فلم صرف 55 سے 60 کروڑ روپے کمائی کر پائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' ہندی علاقے میں فلم کے 60 کروڑ روپے کمانے کے امکان تھے لیکن اب لگتا ہے کہ یہ وہاں صرف 10 کروڑ روپے کمائی کر پائے گی'۔
جب تورانی سے سوال کیا گیا کہ جو فلم ریلیز سے پہلے اتنی سرخیوں میں تھی اسے ایسی حالت کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ' اس کا جواب ہے پوری جگننادھ کے ذریعہ پیش کی گئی خراب کہانی، جنہوں نے اس فلم کی ہدایتکاری کی ہے۔ تورانی نے لائیگر کی ناکامی پر کہا کہ ' ان دنوں جس طرح کی کہانی فلموں میں دکھائی جارہی ہے اس کے لیے ہمیں واقعی میں کسی کو ذمہ دار ٹھہرنا ہوگا'۔