اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Bigg Boss 16: کیا بگ باس 16 میں سلمان خان کی جگہ روہت شیٹی لے لیں گے؟ جانئیے حقیقت - بگ باس 16 میں سلمان خان کی جگہ روہت شیٹی

بگ باس 16 ایک بار پھر لوگوں کی تفریح کرنے کے لیے جلد ہی ٹی وی پر نشر ہونے والا ہے۔ لیکن اس سے پہلے شو کے حوالے سے کئی قیاس آرائیاں ظاہر کی جارہی ہیں۔ بگ باس 16 میں سلمان خان کی جگہ روہت شیٹی کے لینے سے لے کر شو کی میزبانی کے لیے 1000 کروڑ روپے بطور فیس وصول کرنے تک، ہر گزرتے دن کے ساتھ شو کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آئی ہیں۔Rohit Shetty replacing Salman Khan in Bigg Boss 16

کیا بگ باس 16 میں سلمان خان کی جگہ روہت شیٹی لے لیں گے
کیا بگ باس 16 میں سلمان خان کی جگہ روہت شیٹی لے لیں گے

By

Published : Aug 23, 2022, 10:03 AM IST

حیدرآباد (تلنگانہ): مشہور ریئلٹی شو بگ باس اپنے 16ویں سیزن کے ساتھ ٹی وی پر واپسی کے لیے تیار ہے اور جیسا کہ ہر سال ہوتا ہے اس سال بھی چاروں طرف یہ قیاس آرائیاں ہیں کہ سلمان خان بگ باس کے میزبان کے طور پر واپس آئیں گے یا نہیں۔ شو کے حوالے سے یہ افواہیں سامنے آئی ہیں کہ شو کے میکرز نے میزبانی کے لیے فلمساز روہت شیٹی سے بھی رابطہ کیا ہے۔Rohit Shetty replacing Salman Khan in Bigg Boss 16

بگ باس 16 کے میزبان کے طور پر سلمان خان کی جگہ روہت شیٹی کے آنے کی خبریں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہیں۔ جبکہ شو کے میکرز نے ابھی تک 'بگ باس تھیم' کا اعلان نہیں کیا ہے۔ لیکن اس سے قبل شو میں حصہ لینے والے کنٹیسٹنٹ، میزبان کی فیس اور سلمان خان کی جگہ روہت کو لینے کی خبریں عام ہونے لگی ہیں۔Bigg Boss 16 Salman Khan's Fee

ذرائع کے مطابق ابھی تک بگ باس 16 کے لیے روہت شیٹی سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ سلمان خان کی جگہ روہت شیٹی کو لینے کی خبریں بالکل غلط ہیں اور چینل نے بھی شو کے لیے سمبا کے فلمساز سے رابطہ کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ Bigg Boss 16 Contestants

وہیں شو کے حوالے سے یہ بحث بھی عام ہے کہ سلمان خان بگ باس 16 کے لیے 1000 کروڑ روپے وصول کر رہے ہیں۔ گزشتہ سیزن کے لیے تقریبا 350 کروڑ روپے بطور فیس وصول کرنے والے اداکار کا یہ مطالبہ گزشتہ سیزن کے مقابلے تین گنا زیادہ ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو سیزن 16 کی میزبانی کے لیے خان ​​تقریباً 1050 کروڑ روپے بطور فیس لیں گے۔

بگ باس 16 میں حصہ لینے والے کنٹیسٹنٹ کے حوالے سے بھی کئی قیاس آرائیاں ظاہر کی گئی ہیں۔ بگ باس 16 کے لیے جن مشہور شخصیات سے رابطہ کیا گیا ہے ان میں منور فاروقی، کنیکا مان، فیصل شیخ، ٹوئنکل کپور، شیوین نارنگ، ویوین ڈیسینا، ارجن بجلانی، فرمانی ناز اور دیگر شامل ہیں۔ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین اور ان کی اہلیہ چارو اسوپا، جنہوں نے جولائی میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا، وہ بھی شو میں نظر آسکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details