حیدرآباد: ' بالی ووڈ کے 'بادشاہ' شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' کا انتظار کرنے والے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ کچھ روز قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ فلم 'پٹھان' کا ٹریلر 10 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا اور اب شاہ رخ خان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بتایا ہے کہ 10 جنوری کو کس وقت فلم کا ٹریلر ریلیز کیا جائے گا۔ ساتھ ہی شاہ رخ خان نے پٹھان کے نئے پوسٹرز بھی شیئر کیے ہیں۔ اداکار نے جون ابراہم، دیپیکا پڈوکون اور اپنی پوسٹر ریلیز کی ہے۔Pathaan Trailer
شاہ رخ خان نے فلم کے تین پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'مشن شروع ہونے والا ہے، پٹھان کا ٹریلر کل صبح 11 بجے آرہا ہے، جسے ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا'۔ شاہ رخ کی اس پوسٹ نے مداحوں کے تجسس میں اضافہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے پوسٹرز کو 5 لالکھ سے زائد مداحوں نے پسند کیا ہے۔ وہیں مداحوں نے بھی دل کھول کر شاہ رخ خان کے پوسٹ پر تبصرے کیے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' بھارت کی شان، شاہ رخ خان'۔ ایک اور مداح نے لکھا ہے کہ ' ملتے ہیں میدان میں سر'۔ وہیں ایک نے لکھا کہ ' شاہ رخ خان پر فخر ہے'۔