دی کیرالہ اسٹوری جو ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھری ہوئی تھی، اب تمل ناڈو کے سنیما گھروں میں اسے نہیں دکھایا جائے گا۔ یہ فلم تمل ناڈول کے بہت کم تھیٹروں میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اب تمل ناڈو کے ملٹی پلیکس ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اسے کسی بھی تھیٹر میں نہیں دکھایا جائے گا۔ اب تمل ناڈو کے کسی بھی تھیٹر میں یہ فلم بکنگ کے لیے دستیاب نہیں ہے۔سدیپتو سین کی ہدایتکاری اور وپل امرت لال شاہ کی پروڈیوس کردہ فلم دی کیرالہ اسٹوری نے پورے ملک میں ایک بڑے سیاسی تنازع کو جنم دیا ہے اور بہت سے لوگوں نے اسے پروپیگنڈہ فلم قرار دیا ہے۔The Kerala Story Removed From TN Theatres
تمل ناڈو تھیٹر اور ملٹی پلیکس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر ایم سبرامنیم نے اس خبر کی تصدیق کی کہ چند ملٹی پلیکس جنہوں نے فلم دکھائی تھی، انہوں نے اسے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ فلم صرف چند ملٹی پلیکسز میں دکھائی گئی تھی جو پان انڈیا گروپس یا زیادہ تر پی وی آر کی تھی۔ مقامی ملٹی پلیکس نے پہلے ہی فلم نہ دکھانے کا فیصلہ کر لیا تھا، کیونکہ اس میں کوئی مشہور اداکار نہیں ہے ۔ مثال کے طور پر کوئمبٹور میں اب تک دو شوز ہو چکے ہیںایک جمعہ کو اور ایک ہفتہ کو۔ ان شوز نے بھی کچھ خاص کمائی نہیں کی۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہی تھیٹروں نے فیصلہ کیا کہ اس فلم کے لیے احتجاج کا سامنا کرنا اور اس طرح کے خطرے سے گزرنا مناسب نہیں ہے۔
فلم تجارتی تجزیہ کار سریدھر پلئی، جنہوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ اتوار کو فلم دیکھنے کا ارادہ کر رہے ہیں، اتوار کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' ملٹی پلیکسز نے آج (اتوار) سے پورے تمل ناڈو میں متنازعہ فلم دی کیرالہ اسٹوری کی نمائش روک دی ہے! انہوں نے یہ امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کی جانب سے فلم کو نہ ملنے والے ردعمل کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا ہے'۔