ممبئی: مقبول رئیلٹی شو بگ باس 16 کا گرانڈ پریمیئر یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ سلمان خان ایک بار پھر بگ باس 16 میں میزبان کے طور پر نظر آئیں گے۔ رئیلٹی شو بگ باس کا 16 واں سیزن جلد کلرز چینل پر نشر ہونے والا ہے۔ شو کے نئے پرومو میں شو کے گرانڈ پریمیئر کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس شو کا پریمیئر یکم اکتوبر کو ہوگا، یہ شو کلرز چینل پر ہر پیر تا جمعہ روزانہ رات 10 بجے نشر کیا جائے گا۔ اتوار اور ہفتہ کو ویک اینڈ کے وار کو 9:30 پر دکھایا جائے گا۔ Bigg Boss 16 grand premiere
بگ باس 16 گزشتہ تمام سیزن سے بہت مختلف ہونے والا ہے کیونکہ اس بار میکرس نئی تھیم کے ساتھ آ رہے ہیں۔ شو میں اس بار بگ باس گیم کھیلتے نظر آئیں گے۔ حال ہی میں شیئر کیے گئے نئے پرومو میں سلمان کہہ رہے ہیں’ 50-50 کوس دور جب بچہ روئے گا، ماں کہے گی، بیٹا سو جاؤ ورنہ بگ باس آجائے گا‘ ۔