جونپور (اترپردیش): ہدایت کار اندر کمار کی آئندہ فلم تھینک گاڈ مشکل میں پڑ گئی ہے۔ وکیل ہمانشو سریواستو نے ہدایت کار اندرا کمار، اداکار اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کے خلاف جونپور کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ درخواست گزار کا بیان 18 نومبر کو ریکارڈ کیا جائے گا۔Case Filed Against Thank God Cast
درخواست گزار کے مطابق فلم کا جو ٹریلر جاری کیا گیا ہے اس میں مذہب کا مذاق اڑایا گیا ہے اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ اپنی درخواست میں سریواستو نے کہا کہ اجے دیوگن ایک سوٹ میں چتر گپت کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ اس کے بعد ایک سین میں وہ لطیفے سناتے اور قابل اعتراض زبان استعمال کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ "چترگپت کو کرما کا دیوتا مانا جاتا ہے اور وہ انسان کے اچھے اور برے اعمال کا ریکارڈ رکھتا ہے۔ دیوتاؤں کی اس طرح کی تصویر کشی کرنا ناخوشگوار صورتحال پیدا کر سکتی ہے کیونکہ اس سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ سکتا ہے'۔