حیدرآباد: تیلگو فلم اداکار اور پروڈیوسر تماریڈی چلاپتھی راؤ کا اتوار کی صبح یہاں ان کی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 78 برس تھی۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ ان کے بیٹے روی بابو بھی ٹالی ووڈ میں اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں۔ چلاپتھی تیلگو سنیما میں مزاحیہ اور ولن کرداروں کے لیے مشہور تھے۔ وہ آندھرا پردیش کے ضلع کرشنا کے بالی پارو میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1966 میں فلم 'گدھاچاری 116' سے اپنا فلمی سفر شروع کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کی۔ Chalapathi Rao Passes Away at 78
انہوں نے 600 سے زائد فلموں میں کام کیا اور سات فلمیں پروڈیوس کیں۔ انہوں نے کلیگ کرشنوڈو، کڈاپریڈمما، جگناٹکم، پیلینٹے نریلا پنٹا، پریسنڈیٹگاری الوڈو، اردھراتری ہتیالو اور رکتم چندینا راتری جیسی فلمیں پروڈیوس کیں۔ چلاپتھی کے انتقال سے پوری تیلگو فلم انڈسٹری اور ان کے مداح صدمے میں ہیں۔ کئی فلمی ستارے سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں۔ اور ان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ تماریڈی چلاپتھی راؤ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ بیٹا روی بابو ایک ہدایت کار، اداکار اور پروڈیوسر ہیں۔ تماریڈی چلاپتھی راؤ بنجارہ ہلز ایم ایل اے کالونی میں اپنے بیٹے روی بابو کے گھر پر رہتے تھے۔