تمنا بھاٹیہ بھی ان اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے اپنی پہلی ویب سیریز جی کردا کا ٹیزر شیئر کردیا ہے۔ اس سیریز کی کہانی بچپن کے سات دوستوں کے ارد گرد گھومتی ہے، جن میں سے دو دوست شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی ان کی شادی کی تقریبات شروع ہوتی ہیں انہیں احساس ہوتا ہے کہ یہ ایک غلطی ہے۔ ویب سیریز تاج سے شہرت پانے والے عاصم گلاٹی بھی ویب سیریز کے مرکزی اداکاروں میں سے ایک کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ Jee Karda tease
ویب سیریز کے ٹیزر کا آغاز سات دوستوں کی جھلک سے شروع ہوتا ہے، جو بچپن سے ایک ساتھ ہیں۔ پھر ایک پارٹی میں ان میں سے ایک دوست، جس کا کردار سہیل نیر نے ادا کیا ہے، تمنا کو شادی کے لیے پرپوز کرتا ہے اور وہ ہاں کردیتی ہیں۔ لیکن انہیں بعد میں احساس ہوتا ہے کہ وہ محبت میں نہیں ہیں۔شو کا پریمیئر 15 جون کو پرائم ویڈیو پر ہوگا۔اس سے قبل تمنا نے ایک پروموشنل کلپ شیئر کیا تھا۔ اس شو میں انیا سنگھ، حسین دلال، سمویدنا سووالکا، سیان اور ارونیما شرما بھی ہیں۔