اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Tabu's First Look From Bholaa: فلم بھولا سے تبو کی پہلی جھلک، پولیس اہلکار کے کردار میں تبو کا دمدار انداز نظر آیا

اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھولا سے تبو کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔ ایک بار پھر اداکارہ پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔

فلم بھولا سے تبو کی پہلی جھلک
فلم بھولا سے تبو کی پہلی جھلک

By

Published : Jan 17, 2023, 1:51 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ تبو اپنی ہر کردار میں جان بھر دیتی ہیں۔ دریشیم 2 اور حالیہ ریلیز ہوئی فلم کتے میں ایک پولیس افسر کے طور پر کام کرنے کے بعد تبو فلم بھولا میں بھی ایک پولیس اہلکار کے طور پر نظر آئیں گی۔ حال ہی میں اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھولا سے تبو کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے۔ یہ مشہور تمل فلم کیتھی کا ہندی ریمیک ہے اور ساتھ ہی یہ اجے اور تبو کی نویں فلم ہونے جارہی ہے۔ اجے دیوگن نے اپنے انسٹاگرام پر تبو کی ایک 30 سیکنڈ کی ایک کلپ شیئر کی ہے اور ساتھ ہی فلم سے تبو کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔ سال 2008 میں یو، می اور ہم، سال 2016 میں شیوائے اور گزشتہ سال رن وے 34 جیسی فلموں کی ہدایتکاری کرنے کے بعد اجے دیوگن کی بطور ہدایتکار بھولا چوتھی فلم ہونے جارہی ہے۔

تبو نے بھی اپنے انسٹاگرام پر یہ پوسٹر شیئر کیے ہیں۔ اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے تبو نے لکھا ہے کہ 'ایک خاکی۔۔۔سو شیطان'۔ اس ویڈیو کا آغاز تبو کی دمدار آواز میں ہوتا ہے، جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ' آج رات یا تو وہ ہمیں ڈھونڈ لے گا، یا ہم اسے۔ بندوق کی نوک پر گولی تو کھانی پڑے گی'۔ اجے اور تبو اس سے قبل وجے پتھ (1994)، حقیقت (1995)، تکشک(1999)، دریشیم (2015)، گول مال اگین (2017)، دے دے پیار دے (2019) اور گزشتہ سال بلاک بسٹر فلم دریشیم 2 میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ فلم بھولا جس تمل فلم پر مبنی ہے، اس کی ہدایتکاری لوکیش کنگاراج نے کی ہے۔

فلم کی کہانی کے ایک ایسے سزا یافتہ مجرم(جس کا کردار فلم میں کارتھی نے ادا کیا تھا) کے گرد گھومتی ہے، جو جیل سے رہا ہونے کی بعد پہلی بار اپنی بیٹی سے ملنے کا فیصلہ کرتا ہے لیکن وہ پولیس اور ڈرگ مافیا کے درمیان جھڑپ میں پھنس جاتا ہے۔ 30 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم بھولا کو اجے دیوگن فلمز، ٹی سیریز فلمز، ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور ڈریم واریر پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم کتے کی ریلیز کے بعد فلم بھولا تبو کی رواں سال ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہوگی۔ کتے کو فلمساز وشال بھاردواج کے بیٹے آسمان بھردواج نے بنایا ہے، جس میں ارجن کپور، نصیر الدین شاہ، کونکونا سینشرما، رادھیکا مدن اور کُمود مشرا شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:Bholaa Teaser اجے دیوگن کی نئی فلم بھولا کا ٹیزر جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details