حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ٹویٹر پر اپنے حالیہ آسک ایس آر کےسیشن منعقد کیا۔ ٹویٹر پر مزے دار سوال و جواب کے اس سیشن میں فوڈ ڈیلیوری ایپ سویگی کی جانب سے اداکار کو ایک سرپرائز بھی ملا۔ دراصل ٹویٹر کے اس سوال و جواب کے سیشن کے دوران جہاں پوری دنیا کے شائقین نے مختلف موضوعات پر شاہ رخ خان سے کئی سوال کیے۔ مداحوں نے ان کی فلمیں، خاندان اور روزمرہ کی باتوں سے متعلق باتیں کی۔Swiggy delivery agents at Mannat
اس درمیان شاہ رخ خان نے پیر کے روز ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مشہور فوڈ ڈیلیوری ایپ سویگی کا ذکر کردیا ۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایک مداح نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ "کھانا کھایا کیا بھائی؟'