دہلی میں شادی کی شاندار تقریبات منعقد کرنے کے بعد سوارا بھاسکر اپنے سسرال بریلی پہنچ گئی ہیں۔ جہاں فہد احمد کے اہل خانہ نے ان کا شادی کے بعد شاندار استقبال کیا۔ اتوار کے روز بریلی میں سوارا اور فہد کے دعوت ولیمہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں زیادہ تر ان کے دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔ اپنے ولیمہ کے لیے سوارا نے مشہور پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان کا ڈیزائن کردہ لہنگا زیب تن کیا۔ اداکارہ اس لہنگے میں بے حد خوبصورت نظر آئیں۔ لہنگے کے علاوہ سوارا کی ماتھا پٹی، نتھ اور جھمکا بھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔ وہیں فہد نے پیلے کرتے کے ساتھ سفید شیروانی زیب تن کیا تھا۔Swara Bhaskar Walima
سماج وادی پارٹی کے رہنما صہیب انصاری نے ٹویٹر پر ولیمہ کی چند تصاویر شیئرکی اور لکھا کہ 'بہت مبارک ہو، فہد بھائی اور سوارا جی۔ دعا کرتا ہوں کہ آپ کی آنے والی زندگی خوشگوار اور نعمتوں سے بھری ہو'۔ اس تصویر میں نئے شادی شدہ جوڑے کو مہمانوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے'۔
سوارا نے بھی اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے ولیمہ کے لک کی ایک جھلک شیئرکی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان کے آفیشیل انسٹاگرام پیج کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ' علی ذیشان تھیٹر اسٹوڈیو کے خوبصورت لہنگے کی ایک جھلک۔ یہ لہنگا سیٹ جسے علی ذیشان نے بڑے پیار سے بنایا اور سرحد پار سے مجھے بھیجا، اسے ممکن بنانے کے لیے ناترانی کا خصوصی شکریہ یہ ممکن بنانے کے لیے!